بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں پُرجوش نظر آئے کارکنان

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسی سے لوگ پریشان ہیں اور اب بدلاﺅ چاہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ محمد تسلیم</p></div>

تصویر بشکریہ محمد تسلیم

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام چوہان بانگر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے جبکہ نظامت کے فرائض ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے بخوبی انجام دئے۔ مہمان خصوصی کے طور پر شمال مشرقی لوک سبھا انچارج جتیندر و گھیل نے شرکت کی۔ میٹنگ میں لوک سبھا الیکشن 2024 میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔

بابر پور ضلع دہلی کانگریس کا سب سے فعال ضلع ہے۔ سب سے زیادہ کانگریس کی ممبر شپ بھی اسی ضلع میں ہوئی ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کی ایما پر منڈل تشکیل دینے کی تیاریاں چل رہی ہے تاکہ کانگریس پارٹی سے زیاد ہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑا جائے۔منڈل کی تشکیل پر ضلع کے سبھی عہدے دران نے اتفاق کیا اور اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں پُرجوش نظر آئے کارکنان

منڈل کے تعلق سے بات کرتے ہوئے ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ میٹنگ میں موجود شرکاءکی رائے سے منڈل تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے دو الیکشن لوگوں کی اتفاق رائے سے جیتے ہیں، اور مستقبل میں جو بھی الیکشن ہوں گے اس کیلئے ہماری ٹیم پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈل کے بن جانے سے لوگوں کو کانگریس سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر چودھری متین احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس کا ایک ایک کارکنان اہمیت کا حامل ہے، اور یہی کارکنان دن و رات پارٹی کی خاطر محنت و مشقت میں جٹے رہتے ہیں۔ ہمارے اسمبلی حلقے میں ہوئے بدلاﺅ کا سہرا بھی کارکنان کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلم پور کے عوام کی خدمت کرتے ہوئے ہمیں 30 برس سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں، پچھلے کچھ سالوں سے لوگوں نے بدلاﺅ کا من بنایا لیکن اب وہ اپنے آپ کو ٹھگا ہو ا محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہار کر گھر نہیں بیٹھے آج بھی روزانہ معمول کے مطابق آفس میں لوگوں کی پریشانی سنتے ہیں اور ان کو حل کرتے ہیں۔موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسی سے لوگ پریشان ہیں اور اب بدلاﺅ چاہتے ہیں۔ اس لئے آنے والا وقت اب کانگریس کا ہے اس بات کو ہر کس و ناکس اچھی طرح سمجھ رہاہے۔


متین احمد نے اپنی بات کو آگے بڑھتاتے ہوئے کہا کہ دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کا ایک ایک کارکن اپنے پورے جذبے کے ساتھ کام کر رہا ہے جس کے نتائج آنے والے 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ بلاتفریق مذہب و ملت عوام کیلئے خوب ترقیاتی کام کئے ہیں۔کانگریس کے دور حکومت میں لوگوں کے پاس روزگار تھا، نوکری تھی، لوگ آسانی سے اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے کر رہے تھے۔ لیکن آج جو حکومت بر سر اقتدار ہے اس کی عوام مخالف پالیسوں کی وجہ لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، سے سخت پریشان ہیں۔

بابر پور ضلع کو آرڈینٹر راجکمار اندوریہ نے کہا کہ میں نے کانگریس پارٹی کیلئے مختلف جگہوں پر کام کیا ہے لیکن جو جنون و جذبہ بابر پور ضلع کے کانگریس لیڈران و کارکنا ن میں ہے وہ پوری دہلی کانگریس میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔


اہم شرکاء میں ویر سنگھ، اشونی بھاردواج، سنیل کمار، جاوید برقی، ریاست ساحل، سنجے گوڑ، چودھری اجیت سنگھ، للت چوہان، چودھری نتھو سنگھ، راجیو کوشک، نفیس خان، محمد شاہنواز، مکیش پانچال، حاجی غفران، چودھری دیو آنند، شاداب حسن، اشتیاق شیخ، انل شرما، شہزاد خان، جمیل ملک، جے کرن چودھری، وید پر کاش بیدی، چودھری ہنس رام، خالد خان، آشیش شرما، آشا رانی، نہیا بیگراج، مہا ویر جی، حاجی مقصود جمال، جرار احمد، فیروز انصاری، بٹو پنڈت، انل شیل، ٹھاکر مہندر کے نام قابل ذکر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔