موسم کا مزاج پھر لے سکتا ہے کروٹ، دہلی اور یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کے آثار
یوم جمہوریہ کے موقع پر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں ایک ویسٹرن ڈسٹربینس پھر فعال ہو رہا ہے جو 29 سے 30 جنوری کے درمیان شمال کے پہاڑی علاقوں میں پہنچ سکتا ہے۔

کہرا، تصویر آئی اے این ایس
شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے ٹھنڈ میں تھوڑی کمی آئی ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لیکن پاکستان میں ایک ویسٹرن ڈسٹربینس پھر فعال ہو رہا ہے جو 29 سے 30 جنوری کے درمیان شمال کے پہاڑی علاقوں میں پہنچ سکتا ہے۔ اس کے اثر سے جنوری کے آخری میں شمالی ہند کی ریاستوں میں موسم کا مزاج پھر سے بدل سکتا ہے جو فروری کے پہلے ہفتے تک اسی طرح رہنے کا امکان ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی میدانی علاقوں میں موسم خشک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور یوپی سمیت کئی ریاستوں میں اگلے کچھ دنوں میں بارش کے آثار ہیں۔ اس دوران مغربی یوپی میں کہیں کہیں دھند اور چھچھلا کہرا اور مشرقی یوپی میں کہیں کہیں چھچھلا سے درمیانی کہرا رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے فروری کی شروعات میں شمال کی ریاستوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دہلی سمیت شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں اچانک درجہ حرارت کے چڑھنے اور گرماہٹ بڑھنے کے پیچھے دو اہم وجوہات بتائے جا رہے ہیں۔ ویسٹرن ڈسٹربینس آگے بڑھ چکا ہے۔ ساتھ ہی حال میں مدھیہ پردیش کے موسم کو متاثر کرنے والا کوئی موسمی نظام بھی فعال نہیں ہے۔ ہوا کا رخ بھی شمالی ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے ایک بار پھر کپکپی برھنے لگی ہے۔
موسم سائنس دانوں کے مطابق شمالی ہند کے پہاڑی علاقوں میں ہال ہی میں زبردست برفباری ہوئی ہے۔ وہاں سے آ رہی سرد ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ ہونے لگی ہے۔ ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت میں 3 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ ہو سکتی ہے۔
کمزور ویسٹرن ڈسٹربینس کے آنے اور آگے بڑھ جانے کی وجہ سے ہوا کی رفتار اور سمت بدل گئی ہے۔ شمالی ہوائیں تو تیز چلنے لگی ہیں لیکن پہاڑوں پر برفباری بہت کم ہونے سے ہوا میں ٹھنڈ نہ کے برابر رہی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔