مارچ کی آمد کے ساتھ ہی موسم کا مزاج تبدیل! دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں تیز ہوائیں، بارش کا الرٹ جاری

فروری میں ہی گرمی کی تپش برداشت کرنے کے بعد مارچ کی آمد کے ساتھ ہی موسم خوشن نما ہو گیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ تاہم محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کا موسم / ٹوئٹر / @ANI</p></div>

دہلی کا موسم / ٹوئٹر / @ANI

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مارچ کی آمد کے ساتھ ہی موسم کا مزاج تبدیل ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق راجدھانی دہلی کے آس پاس کا موسم صبح کے وقت خوشگوار نظر آیا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے شمال مغربی دہلی، جنوب مغربی دہلی اور دہلی-این سی آر کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہلی-این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.2 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق بدھ (یکم مارچ) کو دہلی-این سی آر اور یوپی اور ہریانہ کے اس کے قریبی علاقوں میں گرج چمک کے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، این سی آر (ہنڈن اے ایف اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم) کرنال، ماہم، روہتک، بھیوانی (ہریانہ)، میرٹھ، چاند پور، امروہہ (یوپی) اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 30 سے ​​50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ راجدھانی دہلی میں فروری کے مہینے میں گرمی نے 72 سال کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ 1951 سے 2023 تک فروری کا یہ مہینہ تیسری بار سب سے زیادہ گرم رہا تاہم بدھ کو ہونے والی بارش کے بعد گرمی قابو میں آنے کی امید ہے۔ تیز ہوا اور گھنے بادلوں نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ لوگ صبح کے وقت انڈیا گیٹ پر موسم سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔


محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ماہ کے لئے موسم گرما کی پیش گوئی بھی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی، مشرقی اور وسطی ہندوستان کے بیشتر حصوں اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں مارچ سے مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے باقی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حسب معمول یا اس سے کم رہ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔