کورونا کی وجہ سے پھنسے غیر ملکیوں کےویزا کی مدت میں توسیع

غیر ملکی شہریوں کے ویزا کی مدت30اپریل تک بڑھا دی گئی ہے بس ان کو آن لائن درخواست دینا ضروری ہوگا حالانکہ انہیں کوئی فیس نہیں دینی ہوگی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس قہر کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں جہاں لاک ڈاؤن نافذ ہے وہیں دنیا کے ممالک کابھی آپس میں کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ ہوائی راستے بند ہیں۔پروازوں کے بند ہونے کی وجہ سے کئی ممالک میں غیر ملکی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ہندوستان میں کیونکہ لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک توسیع متوقع ہے اور پروازوں کے تعلق سے تو کہہ دیا گیا ہے کہ 30 اپریل تک کوئی پرواز نہیں اڑے گی ۔اس لئے وزارت داخلہ نے کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کے ویزا کی مدت آئندہ 30 اپریل تک بڑھا دی ہے۔

وزارت داخلہ نے آج بتایا کہ جن غیر ملکی شہریوں کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے، اسے 30 اپریل تک بڈھایا جا رہا ہے۔یہ قدم کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاون کے تحت ایئر لائنز کی پروازوں پر عائد پابندیوں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔


اس کے لئے غیر ملکی شہریوں کو آن لائن درخواست دینا ضروری ہوگا حالانکہ انہیں کوئی فیس نہیں دینی ہوگی۔اس سے پہلے بھی غیر ملکی شہریوں کو ویزا کی مدت میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ان کے ویزا کی مدت 15 اپریل تک بڑھائي گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔