ہندوستان میں امریکی مشن نے 2022 میں سب سے زیادہ 82 ہزار اسٹوڈنٹ ویزے جاری کئے

ہندوستانی طلباء امریکہ میں زیر تعلیم تمام بین الاقوامی طلباء کا تقریباً 20 فیصد ہیں، 2021 میں اوپن ڈور رپورٹ کے مطابق 2020-2021 تعلیمی سال میں 167,582 ہندوستانی طلباء تھے۔

نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ / Getty Images
نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں امریکی مشن نے 2022 میں اب تک ریکارڈ 82000 اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیے ہیں۔ ہندوستانی طلبا کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ امریکی اسٹوڈنٹ ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ کے مشیر سید ظفر حسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

امریکی سفارت خانہ کے بیان کے مطابق امریکہ کے نئی دہلی میں واقع سفارتخانہ اور چنئی، حیدرآباد، کولکاتا اور ممبئی میں واقع قونصل خانوں نے مئی سے اگست تک اسٹوڈنٹ ویزا کی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ اہل طلبہ اپنے تعلیمی پروگراموں کے آغاز کی مقررہ تاریخوں کے لیے وقت پر پہنچ سکیں۔


ناظم الامور پیٹریشیا لاسینا نے ہندوستان میں امریکی مشن کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا، "ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پچھلے سالوں میں COVID-19 کی وبا کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کے بعد اتنے زیادہ ہندوستانی طلباء ویزے حاصل کرنے اور اپنی یونیورسٹیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ہم نے صرف اس موسم گرما میں 82,000 سے زیادہ اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیے، جو کہ پچھلے کسی بھی سال کے مقابلے زیادہ ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر ہندوستانی خاندانوں کے لیے امریکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے سب سے زیادہ مطلوب ملک ہے۔ یہ ہندوستانی طلباء کے ہمارے دونوں ممالک کے لیے اہم شراکت پر بھی روشنی ڈالتا ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی شراکت کو برقرار رکھنے اور وسعت دینے کے لیے امریکی ساتھیوں کے ساتھ زندگی بھر کے روابط استوار کرتے ہیں، اور موجودہ و مستقبل کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرتے ہیں۔

منسٹر کونسلر برائے قونصلر امور ڈان ہیفلن نے کہا، ’’ہندوستانی طلباء کو اعلیٰ درجے کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ امید ہے کہ بہت سارے خوش طلباء اور والدین وہاں موجود ہیں۔ بین الاقوامی طلباء کی حرکت پذیری امریکی سفارت کاری میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، اور ہندوستان سے زیادہ طلباء کی شراکت کہیں کی نہیں ہے۔ طلباء کے اس سال کے گروپ کو ان کی تعلیم میں نیک خواہشات کی تمنا کرتا ہوں!‘‘ ہندوستانی طلباء امریکہ میں زیر تعلیم تمام بین الاقوامی طلباء کا تقریباً 20 فیصد ہیں، 2021 میں اوپن ڈور رپورٹ کے مطابق 2020-2021 تعلیمی سال میں 167,582 ہندوستانی طلباء تھے۔


امریکہ عالمی COVID-19 وبائی مرض کے دوران بین الاقوامی طلباء کے لیے کھلا رہا اور ان کا خیر مقدم کرتا رہا۔ 2020 میں، امریکی حکومت اور امریکی اعلیٰ تعلیمی اداروں نے بین الاقوامی طلباء کو شخصی طور پر، آن لائن اور سیکھنے کے ہائبرڈ طریقوں کے ذریعے بحفاظت خیر مقدم کرنے کے اقدامات نافذ کیے، اور اس طرح اس بات کی ضمانت دی کہ بین الاقوامی طلباء کے لیے مواقع اور وسائل مضبوط رہیں۔

امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں مدد کے خواہاں طلباء کو ایجوکیشن یو ایس اے انڈیا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیے، جو iOS اور Android آلات پر مفت دستیاب ہے۔ ایک بٹن کے کلک پر، ایپ کالج کی درخواست کے عمل کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہے اور یہ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کی منصوبہ بندی کے لیے ایک تیز اور آسان پہلا قدم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔