یوپی حکومت نے پیش کیا 6 لاکھ 15 ہزار 518 کروڑ 97 لاکھ روپے کا بجٹ، کئی بڑے اعلانات

مالی سال 23-2022 میں 15 ہزار شمسی پمپ قائم کیے جائیں گے اور مالی سال 23-2022 میں 60.20 لاکھ کوئنٹل بیجوں کی تقسیم مجوزہ ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ یوپی کے وزیر مالیات سریش کمار کھنہ
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ یوپی کے وزیر مالیات سریش کمار کھنہ
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے آج ایوان میں 23-2022 کے لیے 6 لاکھ 15 ہزار 518 کروڑ 97 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر مالیات سریش کمار کھنہ نے اس بجٹ میں کئی بڑے اعلانات کیے جن میں گورکھپور اور بنارس میں میٹرو چلانے سے لے کر سال میں دو گیس سلنڈر مفت تقسیم کرنے کا اعلان بھی شامل ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس بجٹ کے 20 بڑے اعلانات کیا کیا ہیں:

  1. انتودے اور اہل گرہستھی کارڈ ہولڈرس کو مفت اناج، صابت چنا، ریفائنڈ سویابین تیل اور آیوڈائزڈ نمک کے ساتھ ہی پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت مستفیدین کو 2 مفت ایل پی جی سلنڈر ریفل تقسیم کے لیے 6571 کروڑ 13 لاکھ روپے کا انتظام۔

  2. بندیل کھنڈ میں گرین انرجی کوریڈور بنایا جائے گا۔

  3. کلیان سنگھ کے نام پر ’گرام اُنتی یوجنا‘ لایا گیا، اس منصوبہ کے تحت حکومت گاؤں میں شمسی بلب لگائے گی۔

  4. ایودھیا میں سورج کنڈ ڈیولپمنٹ کے لیے 140 کروڑ روپے مختص۔

  5. کانپور میٹرو ریل کو 747 کروڑ کا بجٹ، آگرہ میٹرو ریل کو 597 کروڑ کا بجٹ، دہلی-غازی آباد-میرٹھ کوریڈور کو 1306 کروڑ، بنارس اور گورکھپور میں بھی میٹرو ریل شروع ہوگی۔ بنارس اور گورکھپور میٹرو کے لیے 100 کروڑ روپے۔

  6. ونٹانگیا اور مسہر رہائش کے لیے 508 کروڑ روپے۔

  7. انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس صنعت پالیسی کے تحت 5 سالوں میں 40 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 4 لاکھ اشخاص کے لیے روزگار پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

  8. ریاست کے شہری اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو تکنیکی طور سے اہل بنانے کے مقصد سے 5 سالوں میں 2 کروڑ اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ تقسیم کیے جانے کا ہدف۔

  9. وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے لیے اراضی خرید کے لیے 95 کروڑ روپے کا انتظام مجوزہ۔

  10. نوجوان وکلاء کو کام کے شروعاتی 3 سالوں کے لیے کتاب اور رسالہ خریدنے کے لیے مالی امداد فراہم کیے جانے کے لیے 10 کروڑ روپے کا انتظام مجوزہ ہے۔

  11. لکھنؤ، گورکھپور اور بدایوں میں تین خاتون پی اے سی بٹالین کی تشکیل۔

  12. میرٹھ بہرائچ، کانپور، اعظم گڑھ اور رامپور میں اے ٹی ایس سنٹر کی تعمیر کرائی جائے گی۔

  13. سیف سٹی منصوبہ کے تحت خواتین کی سیکورٹی کے لیے لکھنؤ، گوتم بدھ نگر، آگرہ، وارانسی، گورکھپور، پریاگ راج میں منصوبہ نافذ کیے جانے کے لیے 523 کروڑ 34 لاکھ روپے کا انتظام مجوزہ ہے۔

  14. میرٹھ-پریاگ راج گنگا ایکسپریس وے کے لیے 695 کروڑ روپے

  15. مالی سال 23-2022 میں 15 ہزار شمسی پمپ قائم کیے جائیں گے اور مالی سال 23-2022 میں 60.20 لاکھ کوئنٹل بیجوں کی تقسیم مجوزہ ہے۔

  16. ضعیف العمری پنشن منصوبہ کے تحت ہر مستفیدین کی پنشن کی رقم کو بڑھا کر 1000 روپے ماہانہ کیا گیا۔ بغیر پناہ والی خواتین کے لیے پنشن منصوبہ کے تحت اہل مستفیدین کو دی جانے والی پنشن رقم 500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 1000 روپے ماہانہ کی گئی۔

  17. دودھ پیداوار کے لیے نند بابا ایوارڈ شروع ہوگا، متھرا میں 3 ہزار لیٹر کا نیا ڈیری پلانٹ لگے گا۔

  18. ایودھیا میں سیپیٹ سنٹر بنانے کے لیے 35 کروڑ روپے۔

  19. وزیر اعظم سہل بجلی ہر گھر منصوبہ (سوبھاگیہ) کے تحت غریب کنبوں کو مفت اور دیگر دیہی کنبوں کو 50 روپے کی 10 ماہانہ قسطوں میں بجلی کنکشن۔

  20. 75 اضلاع میں کھیلو انڈیا سنٹرس قائم ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */