کورونا کا خطرہ کم نہیں ہوا، ملک کے عوام ذرا بھی کوتاہی نہ برتیں: مودی

پی ایم مودی نے آکاشوانی پر نشر اپنے پروگرام من کی بات میں کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے پورے ملک نے متحد ہوکر جس طرح کورونا سے مقابلہ کیا ہے، اس نے متعدد خدشوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

پی ایم نریندر مودی
پی ایم نریندر مودی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ-19 کی وبا کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان ملک کے عوام کو اتوار کو آگاہ کیا کہ کورونا کا خطرہ پہلے سے کم نہیں ہوا ہے، لہذا لوگوں کو بہت صبر و تحمل کے ساتھ مسلسل ماسک پہننا چاہیے اور ذرا بھی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔

پی ایم مودی نے آکاشوانی پر نشر اپنے پروگرام من کی بات میں کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے پورے ملک نے متحد ہوکر جس طرح کورونا سے مقابلہ کیا ہے، اس نے متعدد خدشوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ آج، ہمارے ملک میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح دیگر ملکوں کے مقابلے بہتر ہے، ساتھ ہی ہمارے ملک میں کورونا سے ہونے والی شرح اموات بھی دنیا کے زیادہ تر ملکوں سے کافی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً ایک بھی شخص کو کھونا تکلیف دہ ہے، لیکن ہندوستان اپنے لاکھوں عوام کی زندگی بچانے میں کامیاب بھی رہا ہے۔


وزیراعظم نے لوگوں متنبہ کیا کہ ’’کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ کئی مقامات پر یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ہمیں بہت ہی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ دھیان رکھنا ہے کہ کورونا اب بھی اتنا ہی خطرناک ہے، جتنا شروع میں تھا، اسی لئے ہمیں پوری احتیاط برتنی ہے۔ چہرے کوماسک سے ڈھکنا ہے یا گمچھے کا استعمال کرنا ہے، دو گز کی دوری، مسلسل ہاتھ دھونا، کہیں پربھی تھوکنا نہیں، صاف صفائی کا پورا دھیان رکھنا۔ یہی ہمارے ہتھیار ہیں جو ہمیں کورونا سے بچا سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں ماسک سے تکلیف ہوتی ہے اور من کرتا ہے کہ چہرے پر سے ماسک ہٹا دیں۔ بات چیت کرنا شروع کرتے ہیں، جب ماسک کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے، اسی وقت ماسک ہٹا دیتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔