کورونا کی تیسری لہر کو روکنا ممکن، ڈاکٹر وی کے پال نے بتایا طریقہ

نیتی آیوگ رکن ڈاکٹر پال کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کی تیسری لہر کو ناکام کرنا لوگوں کے ہاتھ میں ہے، کیونکہ اگر کووڈ ضابطوں پر عمل کیا گیا اور زیادہ تعداد میں لوگ ٹیکہ لگواتے ہیں تو اس کو روکا جا سکتا ہے۔

تصویر قومی آواز/ ویپن
تصویر قومی آواز/ ویپن
user

تنویر

کورونا کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں تیسری لہر کو لے کر دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس درمیان نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووڈ-19 وبا کی تیسری لہر کو ناکام کرنا لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اگر کووڈ ضابطوں پر عمل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکہ لگوائیں تو اسے روکا جا سکتا ہے۔

وی کے پال کا کہنا ہے کہ پہلے دن ٹیکہ کاری کے اعداد و شمار بڑے پیمانے پر دنوں اور ہفتوں تک ایک ساتھ ٹیکہ کاری کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔ پال نے کہا کہ ’’یہ سب مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان منصوبہ اور کو آرڈنیشن اور مشن موڈ میں کام کو پورا کرنے کے سبب ممکن ہوا۔‘‘ ممکنہ تیسری کووڈ لہر کے بارے میں بتاتے ہوئے پال نے کہا کہ ’’تیسری لہر آتی ہے یا نہیں، یہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’’اگر ہم کووڈ کے ضروری ضابطے پر عمل کرتے ہیں اور خود کو ٹیکہ لگواتے ہیں تو تیسری لہر کیوں ہوگی؟ ایسے کئی ممالک ہیں جہاں دوسری لہر بھی نہیں آئی ہے۔ اگر ہم کووڈ کے ضروری ضابطوں پر عمل کرتے ہیں تو یہ مدت گزر جائے گی۔‘‘ بہر حال، وی کے پال نے ہندوستان کو اپنی معیشت کو کھولنے اور معمول کے مطابق کام پھر سے شروع کرنے میں اہل بنانے کے لیے تیزی سے ٹیکہ کاری کی اہمیت کو ظاہر کیا اور معمول کی حالت میں واپس لانے کی کنجی کی شکل میں تیز رفتار ٹیکہ کاری پر زور دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔