پانچ دنوں میں ختم ہو جائے گی دہلی میونسپل کارپوریشنز کی مدت کار، پھر کیا ہوگا؟

ایس ڈی ایم سی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ منتخب نمائندوں کے ذریعہ تشکیل محکمہ بدھ سے کام کرنا بند کر دے گا، لیکن میونسپل کارپوریشن اپنے لازمی کاموں کو کرتا رہے گا۔

دہلی میونسپل کارپوریشن / آئی اے این ایس
دہلی میونسپل کارپوریشن / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دہلی میں بی جے پی حکمراں میونسپل کارپوریشنز آئندہ پانچ دنوں میں تحلیل ہو جائیں گے۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی مدت کار بدھ یعنی 18 نئی کو ختم ہو جائے گی، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی مدت کار 19 مئی کو، اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی مدت کار 22 مئی کو مکمل ہو جائے گی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ترمیم) ایکٹ 2022 کے مطابق کارپوریشن کی پہلی میٹنگ ہونے تک بلدیات کی سرگرمیوں کے لیے مرکزی حکومت اسپیشل افسر کی تقرری کرے گی۔

ایس ڈی ایم سی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ منتخب نمائندوں کے ذریعہ تشکیل محکمہ بدھ سے کام کرنا بند کر دے گا، لیکن میونسپل کارپوریشن اپنے لازمی کاموں کو کرتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ دیگر معمول کے کام جیسے صفائی پروگرام اور صحت سے متعلق دیگر امور جاری رہیں گے۔


نام شائع نہ کرنے کی شرط پر ایک افسر نے بتایا کہ ’’ایس ڈی ایم سی میں کل سے کوئی پالیسی پر مبنی فیصلے نہیں لیے جائیں گے۔ ایس ڈی ایم سی سدن، اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگیں بھی نہیں ہوں گی۔ مرکزی وزیر داخلہ تینوں میونسپل کارپوریشنز کو تحلیل کرنے اور ان کے انضمام کے متعلق الگ سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔