طالبان بیرون ممالک میں جمع اربوں ڈالر جاری کرنے کے لیے بنا رہا دباؤ

وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کے تئیں محتاط ہے اور اسی مقصد سے خواتین کو احترام و تعلیم کے موقع دیئے جا رہے ہیں، ایسے کاموں کے لیے ہمیں فنڈ کی ضرورت ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت غیر ممالک میں جمع اربوں ڈالر کو جاری کرنے کے لئے دباؤ بنا رہی ہے۔ ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ افغانستان کی پچھلی حکومت نے امریکی فیڈرل ریزرو اور یورپ کے دیگر مرکزی بینکوں میں یہ رقم جمع کی تھی، لیکن اگست میں طالبان کے ذریعہ مغربی حمایت یافتہ حکومت کو ہٹانے اور ملک کی کمان سنبھالنے کے بعد سے یہ پیسہ جمع ہوا ہے۔

افغانستان کے وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کے تئیں محتاط ہے اور اسی مقصد سے خواتین کو احترام و تعلیم کے موقع دیئے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کی اور تبدیلیاں لانے اور انسانی کاموں کے لئے ہمیں فنڈ کی ضرورت ہے۔


سال 1996 سے لے کر 2001 تک طالبان کے دور حکومت میں خواتین کو باہر کام کرنے اور تعلیم پانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ انہیں عام طور پر اپنے چہرے کو ڈھک کر رکھنا پڑتا تھا اور گھر سے باہر نکلتے وقت گھر کے کسی ایک مرد رکن کا ساتھ ہونا لازمی تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔