سپریم کورٹ نے قتل کے معاملے میں سابق رکن پارلیمنٹ پربھو ناتھ سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی

سپریم کورٹ نے سابق رکن پارلیمنٹ پربھوناتھ سنگھ کو 1995 میں بہار کے چھپرا میں الیکشن کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق رکن پارلیمنٹ پربھوناتھ سنگھ کو 1995 میں ان کے خلاف بہار کے چھپرا میں ووٹ ڈالنے کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے جمعہ کو عمر قید کی سزا سنائی۔

جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے مرنے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا۔ بنچ نے سزا سنانے کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا۔

سزا یافتہ سابق ایم پی سنگھ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ اے ایم سنگھوی اور آر بسنت کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے کہا کہ ’’صرف ایک ہی آپشن عمر قید یا موت کی سزا ہے۔‘‘


سنگھ کے وکیل نے بنچ کے سامنے کہا کہ انہوں نے سزا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ ان کی درخواست پر قواعد کے مطابق مناسب وقت پر چیمبر میں غور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر یہ فیصلہ دیا۔ متاثرہ کے خاندان کے رکن ہریندر رائے نے 2 دسمبر 2021 کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، جس نے نچلی عدالت کے 24 اکتوبر 2008 کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے سنگھ اور چھ دیگر کو 18 سالہ راجندر رائے اور 47 سالہ داروغہ رائے کے قتل سے متعلق تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ آر جے ڈی لیڈر اور سابق ایم پی سنگھ پہلے سے ہی قتل کے ایک اور کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔