اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ گرفتاری سے قبل سی بی آئی نے انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا۔ وہیں، اے ایس جی ’ایس وی راجو‘ نے کہا کہ کیجریوال شارٹ کٹ اپنا رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال / آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات (5 ستمبر 2024) کو دہلی شراب پالیسی کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت اور گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ فی الحال اروند کیجریوال کو جیل میں رہنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق، اس معاملے میں فیصلہ 10 ستمبر 2024 کو سنایا جا سکتا ہے۔

اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ سی بی آئی نے مبینہ شراب گھوٹالہ میں تقریباً دو سال تک انہیں گرفتار نہیں کیا اور جب انہیں ای ڈی کے ذریعہ درج منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی تو انہیں 26 جون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے وکیل ابھیشیک سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری سے قبل سی بی آئی نے انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا۔


ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال ایک آئینی عہدے پر فائز ہیں اور ان کے فرار ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس پر ایس وی راجو نے کہا کہ قانون کی نظر میں کوئی شخص خاص نہیں ہوگا، سبھی عام لوگ ہوتے ہیں۔

سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے اے ایس جی (ایڈیشنل سالیسٹر جنرل) ایس وی راجو نے سپریم کورٹ سے کہا، ‘‘مجھے بتایا گیا ہے کہ عدالت نے چارج شیٹ کا بھی نوٹس لیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بادی النظر معاملہ بنتا ہے۔ آج اگر عزت مآب جسٹس وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ضمانت دے دیتے ہیں تو اس سے ہائی کورٹ کے حوصلے پست ہوں گے۔


ایس وی راجو نے دلیل دی، ’’منیش سسودیا، بی آر ایس لیڈر کے کویتا یہ لوگ ٹرائل کورٹ میں ضمانت کے لیے گئے تھے لیکن کیجریوال سانپ اور سیڑھی کے کھیل کی طرح شارٹ کٹ لیتے رہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ کے سامنے ایس وی راجو نے کہا، اروند کیجریوال کو لگتا ہے کہ وہ ایک غیر معمولی شخص ہیں، جن کے لیے مختلف اصول و ضوابط ہوں گے۔ سپریم کورٹ گرفتاری کی سماعت کرنے والی واحد عدالت نہیں ہونی چاہیے۔ دہلی کے وزیر اعلی کو ٹرائل کورٹ جانا چاہئے۔‘‘ ایس وی راجو نے کہا کہ خصوصی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد وارنٹ جاری کیا گیا اور اس کے بعد سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو گرفتار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔