کورونا کے بڑھتے کیسز سے شیئر بازار ہوا پست

بی ایس ای کا سینسیکس جہاں 740.19 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 84440.12 پوائنٹس پر بند ہوا وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا نفٹی بھی 225 پوائنٹس کم ہو کر 14324.90 پوائنٹس پر رہا۔

اسٹاک مارکیٹ
اسٹاک مارکیٹ
user

یو این آئی

ممبئی: عالمی سطح پر زیادہ تر اہم انڈیکس میں گراوٹ کے ساتھ ہی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے سے شیئر بازار پست ہو گیا۔ جمعرات کو مسلسل دوسرے دن سینسیکس اور نفٹی میں زبردست فروخت درج کی گئی۔ کورونا کے بڑھتے کیسز سے شیئربازار میں گذشتہ روز بھی زبردست گراوٹ درج کی گئی تھی۔

بی ایس ای کا سینسیکس جہاں 740.19 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 84440.12 پوائنٹس پر بند ہوا وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا نفٹی بھی 225 پوائنٹس کم ہو کر 14324.90 پوائنٹس پر رہا۔ دن کے آغاز میں آج سینسیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور گذشتہ روز کے مقابلے سینسیکس 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا اور نفٹی بھی 22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا۔


اس دوران بڑی، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں ہوئے شدید فروخت کے سبب بی ایس ای کا مڈ کیپ 446.64 پوائنٹس یعنی 2.22 فیصد کم ہو کر 20062.06 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ اس سے گذشتہ روز بھی مڈکیپ اور اسمال کیپ میں شدید گراوٹ درج کی گئی تھی۔

کنزیومر ڈیوریبلس گروپ کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ 723.28 پوائنٹس یعنی 2.28 فیصد، آٹو سیکٹر کی کمپنیوں میں 627.54 پوائنٹس یعنی 2.80 فیصد، آئی ٹی گروپ کی کمپنیوں میں 467.21 پوائنٹس یعنی 1.78 فیصد کی شدید گراوٹ دیکھی گئی اور بینکنگ سیکٹر کی کمپنیوں میں بھی مسلسل دوسرے دن 289.19 یعنی 0.77 فیصد کی کمی درج کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔