تلنگانہ میں پرینکا گاندھی کے پہلے جلسہ عام کے لیے اسٹیج تیار

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ریاست میں بے روزگار نوجوانوں اور طلباء کے مسائل کے سلسلے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والی ہیں۔ وہ یوتھ ڈیکلریشن کا اعلان کریں گی۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی،تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کی پہلی عوامی ریلی اور جلسہ کے لیے اسٹیج تیار ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری پیر کو سرور نگر اسٹیڈیم میں ایک ریلی کی قیادت کریں گی اور جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2014 میں ریاست کی تشکیل کے بعد تلنگانہ کا یہ ان کا پہلا سیاسی دورہ ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ریاست میں بے روزگار نوجوانوں اور طلباء کے مسائل کے سلسلے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والی ہیں۔ وہ یوتھ ڈیکلریشن کا اعلان کریں گی۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر ملّو بھٹی وکرماکرنے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس ’بھروسہ سبھا‘ کا مقصد نوجوانوں کو یقین دلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اعلان کرے گی کہ ریاست میں اقتدار میں آنے کے بعد وہ بے روزگاروں کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ملو بھٹی نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی تو بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرے گی اور غریبوں کو مکانات بھی فراہم کرے گی۔


کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت 30 لاکھ بے روزگار نوجوانوں اور طلباء کے کیریئر اور زندگی سے کھیل رہی ہے۔ پرینکا گاندھی کرناٹک میں انتخابی مہم مکمل کرنے کے بعد حیدرآباد پہنچیں گی۔ وہ شری کانت چاری کے مجسمہ سے ریلی کی قیادت کریں گی جنہوں نے تلنگانہ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پیپر لیک کے معاملات کے تناظر میں، اپوزیشن پارٹی نے جلسہ کے لیے لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کا انتظام کیا ہے۔ کانگریس قائدین نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت والی بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) حکومت کو ٹی ایس پی ایس سی پیپر لیک کیس اور 30 ​​لاکھ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔