حالات پھر ہو رہے تشویشناک، ہندوستان میں کورونا کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز درج

مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کل 415 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 7,189 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اسی کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,47,79,815 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ملک میں 66 لاکھ 9 ہزار 113 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری ایک ارب 41 کروڑ 1 لاکھ 26 ہزار 404 ہو گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کل 415 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7286 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 23 ہزار 263 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو کیسز 484 کم ہو کر 77032 رہ گئے ہیں اور 387 مریضوں کی موت ہونے سے اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4,79,520 ہو گئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 98.40 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد اور شرح اموات 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایکٹو کیسز 1018 کم ہو کر 26265 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 3281 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5158423 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 342 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 46203 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں اس عرصے میں سب سے زائد 530 ایکٹیو کیسز بڑھنے سے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 12108 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141404 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید 868 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے ان کی کل تعداد 6501243 ہو گئی ہے۔


قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 98 بڑھ کر 782 ہو گئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1416928 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس مہلک وائرس سے ایک بھی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25,103 ہو گئی ہے ۔ جنوبی ہندوستان کے تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 91 کم ہو کر 6798 رہ گئے ہیں اور مزید سات مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36714 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2699309 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کرناٹک میں ایکٹو کیسز 7280 ہیں۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38305 ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک 2958384 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 47 کم ہو کر 1279 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2060539 ہو گئی ہے، جبکہ مزید دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 14488 ہو گئی ہے۔


تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 49 کم ہو کر 3547 ہوگئے ہیں، جبکہ اس دوران ایک شخص کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4,019 ہو گئی ہے ۔ وہیں 672847 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 13 بڑھ کر 7446 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید پانچ لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19707 ہو گئی ہے، جبکہ ریاست میں اب تک 1602377 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔