دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، سفیر کے گھر پر بھی سخت پہرہ

دہلی پولیس نے راجدھانی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ 2012 اور 2021 میں اسرائیلی سفارت خانے کے ارد گرد حملے ہوئے تھے، اس لیے پولیس نے احتیاط برتتے ہوئے سیکورٹی بڑھا دی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈییا</p></div>

سوشل میڈییا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید جنگ کے درمیان دہلی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قدم انٹیلی جنس ان پٹ ملنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس الرٹ کے بعد دہلی پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ سفارت خانے کے علاوہ اسرائیلی سفیر کے گھر کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ اسرائیل یا اس کی ثقافت سے متعلق ہر چیز پر سخت پہرہ لگا دیا گیا ہے۔ پولیس نے یہودیوں کے مذہبی مقام چباد ہاؤس پر بھی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب اضافی پی سی آر گاڑیوں کو کھڑا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پہاڑ گنج میں واقع یہودیوں کے مذہبی مقام چباد ہاؤس کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیل سے وابستہ مقامات کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے، جب بھی غزہ پٹی اور اسرائیل میں جنگ کے حالات پیدا ہوتے ہیں، ہندوستان میں ان کے سفارت خانے اور مذہبی مقامات کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ دراصل اس کی وجہ ماضی کے کچھ واقعات ہیں جس کی وجہ سے آج سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


دراصل، 2012 میں، کسی نے نئی دہلی کے علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد 29 جنوری 2021 کو ایک بار پھر اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بار سفارت خانے کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا، جس کی جانچ این آئی اے کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے حملہ نے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ حملے کے لیے حماس نے پوری تیاری کی تھی اور اسے 5 یونٹس نے انجام دیا۔ سب سے پہلے صبح 6.30 بجے میزائل یونٹ کے ذریعے 3 ہزار راکٹ فائر کیے گئے۔ اتنے بڑے ہوائی حملے سے اسرائیل کے لوگ حیران رہ گئے۔ اس کے بعد جنگجو پیرا گلائیڈرز کے ذریعے ایئر بورن یونٹ سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ پھر کمانڈو یونٹ نے زمین پر لگی باڑ کاٹ دی اور جنگجو غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ اس دوران حماس کا ڈرون یونٹ حملہ کرنے اور معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف رہی۔ اسرائیل کا اندازہ ہے کہ حماس کے تقریباً 1000 جنگجو اسرائیل میں داخل ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔