انڈونیشیا کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے ضلع میروکے میں سرچ اور ریسکیو آفس کے ترجمان درماوان ویدی نے بتایا کہ کے ایم سیتیا مکمور 06 کشتی گزشتہ ہفتے خراب موسم کی وجہ سے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جکارتہ: انڈونیشیا کے بحیرہ ارافورا میں ایک کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے ضلع میروکے میں سرچ اور ریسکیو آفس کے ترجمان درماوان ویدی نے بتایا کہ کے ایم سیتیا مکمور 06 کشتی گزشتہ ہفتے خراب موسم کی وجہ سے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔ جائے وقوعہ کے قریب آپریشن میں مدد کے لیے کئی دیگر ماہی گیر کشتیوں کو بلایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 25 افراد سوار تھے جن میں سے 10 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے تاہم 15 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آج بحری جنگی جہاز کی مدد بھی لی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔