گھر بیٹھے کمائی کا جھانسہ! سافٹ ویئر انجینئر سے 6.80 لاکھ روپے کی ٹھگی

سائبر جعلسازوں نے پارٹ ٹائم جاب کر کے گھر بیٹھے لاکھوں روپے کمانے کا جھانسہ دے کر سافٹ ویئر انجینئر سے 6 لاکھ 80 ہزار روپے کی ٹھگی کر لی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس </p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا: سائبر جعلسازوں نے پارٹ ٹائم جاب کر کے گھر بیٹھے لاکھوں روپے کمانے کا جھانسہ دے کر سافٹ ویئر انجینئر سے 6 لاکھ 80 ہزار روپے کی ٹھگی کر لی۔ متاثرہ نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے نامعلوم جعلساز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے نیرالا اسٹیٹ کے رہائشی اجیت سنگھ راگھو نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کے موبائل پر پارٹ ٹائم جاب کر کے لاکھوں روپے ماہانہ کمانے کا پیغام آیا تھا۔ پیغامات کے ذریعے بات کرنے پر جعلساز نے انجینئر سے کہا کہ انہیں انسٹاگرام پر پروفائلز کو فالو کرنا ہوگا۔ شکایت کنندہ کو ایک فالو کر نے پر 50 روپے منافع کے طور پر دینے کا لالچ دیا گیا۔


اس کے بعد شکایت کنندہ کو الاس نام کی ٹیلی گرام آئی ڈی سے جوڑ دیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں کچھ منافع دینے کے بعد، ٹھگوں نے پری پیڈ ٹاسک کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ کو سرمایہ کاری پر تین گنا منافع دینے کا وعدہ کیا۔ ایک ہزار روپے کی سرمایہ کاری کے بعد یہ رقم 30 فیصد منافع کے ساتھ متاثرہ کو واپس کر دی گئی۔ اس کے بعد متاثرہ نے متعدد بار مجموعی طور پر 6 لاکھ 80 ہزار روپے کی سرمایہ کی۔ اس میں انہوں نے رشتہ داروں سے بھی لی ہوئی رقم لگا دی۔ جب انجینئر پر 6 لاکھ روپے مزید سرمایہ کاری کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو انہیں دھوکہ دہی کا احساس ہوا لیکن اس وقت تک دیر ہو چکی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔