یوپی میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبہ کے ساتھ بلاک سطح پر مہم چلائے گی سماجوادی پارٹی

اتر پردیش میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبے کر رہی سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی اس کے لئے بلاک سطح تک مہم چلائے گی

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبے کر رہی سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی اس کے لئے بلاک سطح تک مہم چلائے گی۔

پارٹی کے چیف ترجمان راجندر چودھری نے ہفتہ کو بتایا کہ سماج وادی پارٹی پچھڑا سماج سیل کے ریاستی صدر و سابق ایم ایل سی ڈاکٹر راج پال کشیپ مختلف اضلاع میں بلاک سطح پر سیمنیار کر کے دیگر پسماندہ طبقات سمیت سبھی ذاتیوں کی ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے پر لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کریں گے۔


انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع میں اسمبلی کے بلاک سطح پر سمینار کے پہلے مرحلے کا آغاز 24 فروری سے پانچ مارچ تک ہوگا۔ اس میں 24 و 25 فروری کو وارانسی، 26 و 27 فروری کو سونبھدر، 28 فروری اور ایک مارچ کو مرزاپور، دو و تین مارچ کو بھدوہی میں سیمینار ہونگی۔ چار و پانچ مارچ کو پریاگ راج میں اس پروگرام کا اختتام ہوگا۔

چودھری نے کہا کہ پارٹی ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے کا مطالبہ پوری شدت کے ساتھ اٹھاتی رہی ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے مختلف ذاتیوں کے آئینی حقوق محفوظ ہوسکیں گے اور سبھی کو ان کی تعداد کے مطابق حق اور انصاف مل سکے گا۔ ذات کے حساب سے ہونے والی مردم شماری کے اعداد سے حکومت ترقیاتی کاموں کے علاوہ دیگر پالیسیوں پر کام کرسکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔