سارے فساد کی جڑ آر ایس ایس ہے، جو حملے کرنا سکھاتی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ہندوتواوادی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ بولا اور کہا کہ سارے فساد کی جڑ آر ایس ایس ہے جو حملے کرنا سکھاتی ہے، لہٰذا متحد ہو کر ہی اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ہندوتواوادی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ بولا اور کہا کہ سارے فساد کی جڑ آر ایس ایس ہے جو حملے کرنا سکھاتی ہے، لہٰذا متحد ہو کر ہی اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’‘ان کا سنگھ (آر ایس ایس) حملہ کرنا سکھاتا ہے، تحریک عدم تشدد، کسان کو بے خوف بناتی ہے۔ آر ایس ایس کا سامنا متحد ہو کر کریں گے، تینوں زرعی اور ملک مخالف قوانین واپس کرواکر ہی دم لیں گے۔‘‘


راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک دیگر بیان میں بے روزگاری کے سلسلے میں حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ نوکری کے مواقع پیدا کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہندوستانی معیشت کو رفتار دینے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، پروڈکٹیوٹی بڑھانے اور ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔

ادھر، کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت پر نجکاری کے سلسلے میں تنقید کی اور کہا، ’’تاج محل سے کانگڑہ محل تک، سب کچھ فروخت کر دوں گا، یہ وہ کر رہے ہیں، جو ووٹ لیتے ہوئے کہتے تھے کہ ’میں ملک نہیں بکنے دوں گا!۔ کیا خبر تھی کہ اس کا مطلب ہے، ’میں ملک میں کچھ نہیں بچنے دوں گا!‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Apr 2021, 4:12 PM