پنجاب حکومت کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ سراری کا استعفیٰ، بدعنوانی کے الزامات کا کر رہے تھے سامنا

پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ سراری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان پر حال ہی میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور ان کی ایک آڈیو کلپ بھی وائرل ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فوجا سنگھ سراری کی فائل تصویر / ٹوئٹر&nbsp;</p></div>

فوجا سنگھ سراری کی فائل تصویر / ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ سراری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فوجا سنگھ پر حال ہی میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ کانگریس سمیت حزب اختلاف کے لیڈران نے فوجا سنگھ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

حال ہی میں فوجا سنگھ کی ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے او ایس ڈی کے ساتھ کرپشن سے کمائی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ تاہم، پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ نے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے وفادار سپاہی ہیں اور رہیں گے۔


فوجا سنگھ سراری کی آڈیو کلپ ستمبر کے مہینے میں وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے انہیں دو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے تھے۔ اس استعفے کے بعد پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی وزرا کے محکمے بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ نئے چہروں کو موقع ملے گا۔ نئے چہروں کو آج شام 5 بجے سے پہلے گورنر کی رہائش گاہ پر ایک سادہ پروگرام میں حلف دلایا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔