سنگرور میں احتجاج کر رہے کسانوں پر پنجاب پولیس نے کیا لاٹھی چارج

مظاہرین 8 ٹریڈ یونینوں کے متحدہ محاذ ’سانجھا مزدور مورچہ‘ کے بینر تلے احتجاج کر رہے تھے۔ شام کو جب وہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف بڑھے تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کر دیا۔

کسانوں کے احتجاج کی علامتی تصویر  / آئی اے این ایس
کسانوں کے احتجاج کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس نے بدھ کے روز سنگرور شہر میں وزیر اعلی بھگونت مان کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں اور زرعی مزدوروں پر لاٹھی چارج کیا۔ مان اس وقت گجرات میں اسمبلی انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں۔

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ 2005 (منریگا) کے تحت کم از کم یومیہ اجرت کو بڑھا کر 700 روپے کرنے، دلتوں کے لیے پانچ مرلہ پلاٹ اسکیموں کو نافذ کرنے اور کمیونٹی کو لیز پر مشترکہ پنچایت کی ایک تہائی زمین الاٹ کرنے سمیت کئی مطالبات پر وہاں ہزاروں کسان جمع ہوئے تھے۔


مظاہرین 8 ٹریڈ یونینوں کے متحدہ محاذ ’سانجھا مزدور مورچہ‘ کے بینر تلے احتجاج کر رہے تھے۔ شام کو جب وہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف بڑھے تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کر دیا۔

ادھر، گجرات کے آئندہ انتخابات میں زبردست جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ گجرات کے 6.5 کروڑ عوام تبدیلی کے لیے تیار ہیں اور عام آدمی پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی، جس سے گجرات میں 27 سال کے ظلم اور جابرانہ راج کا خاتمہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ 27 سالوں سے حکومت کرنے کے باوجود گجرات کے عوام اب بھی بنیادی سہولیات بشمول اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔


گجرات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگار ہیں اور ریاست میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، لیکن بی جے پی نے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا اور اس کے لیڈر صرف اپنی تجوریاں بھرنے پر مرکوز ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔