پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت میں 11 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے جمعہ کو گنے کی ریاستی متفقہ قیمت (ایس اے پی) میں 11 روپے فی کوئنٹل اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، "گنے کے کاشتکاروں کو 391 روپے فی کوئنٹل دئے جائیں گے‘‘

<div class="paragraphs"><p>بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھگونت مان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے جمعہ کو گنے کی ریاستی متفقہ قیمت (ایس اے پی) میں 11 روپے فی کوئنٹل اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، "گنے کے کاشتکاروں کو 391 روپے فی کوئنٹل دئے جائیں گے۔‘‘

بھگونت مان نے کہا ’’پنجاب میں 11 روپے کو 'شگن' سمجھا جاتا ہے، اس لیے میں میں اس کا ایس اے پی میں اضافے کے طور پر اعلان کر رہا ہوں۔‘‘ اپوزیشن کانگریس نے 2023-24 سیزن کے لیے گنے کے ایس اے پی کو 400 روپے فی کوئنٹل تک لے جانے کے لیے کم از کم 20 روپے فی کوئنٹل کے اضافے کا مطالبہ کیا۔


گنے کے کاشتکاروں کی مخالفت کا سامنا کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ہفتے انہیں یقین دلایا تھا کہ حکومت انہیں آنے والے وقتوں میں سب سے زیادہ نرخ دیتی رہے گی۔ ہریانہ نے حال ہی میں گنے کے ایس اے پی کو بڑھا کر 386 روپے فی کوئنٹل کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔