پیغمبر اسلامؐ کی خیالی تصویر شائع کرنے والے ناشر نے معافی مانگی، مستقبل میں حرکت نہ دہرانے کی یقین دہانی

پیغمبر حضرت محمدؐ کی خیالی تصویر شائع کرنے والے ناشر ’ودیا پرکاشن‘ نے اس معاملہ پر مسلمانوں کی جانب سے شدید رد عمل کئے جانے کے بعد معافی مانگ لی ہے

پیغمبر اسلامؐ کی خیالی تصویر شائع کرنے والے ناشر نے معافی مانگی
پیغمبر اسلامؐ کی خیالی تصویر شائع کرنے والے ناشر نے معافی مانگی
user

آس محمد کیف

سہارنپور: پیغمبر حضرت محمدؐ کی خیالی تصویر شائع کرنے والے ناشر ’ودیا پرکاشن‘ نے اس معاملہ پر مسلمانوں کی جانب سے شدید رد عمل کئے جانے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔ رینو بشنوئی نامی مصنف کے ذریعہ مرتب کلاس چہارم کی سوشل سائنس کی کتاب پر جمعۃ علما ہند نے برہمی کا اظاہر کرتے ہوئے ودیا پرکاشن کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس کے جواب میں اس نے ایک معافی نامہ جاری کرتے ہوئے معذرت کر لی۔ ودیا پرکاشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کئے گئے معافہ نامہ میں کہا ہے کہ ان کی کسی کے جذبات مجروح کرنے کی منشا نہیں تھی اور بھول کی وجہ سے ایسا ہو گیا تھا۔ نیز، مستقبل میں کبھی اس طرح کی غلطی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سہارنپور کے شہر قاضی ندیم اختر اور رکن پارلیمنٹ فضل الرحمن نے ضلع مجسٹریٹ کو خط سونپ کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ دکانداروں نے کتاب کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ مقامی لوگوں میں بھی اس معاملہ پر سخت غم و غصہ نظر آ رہا تھا اور کتاب کو رمضان سے پہلے مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا جا رہا تھا۔


پیغمبر اسلامؐ کی خیالی تصویر شائع کرنے والے ناشر نے معافی مانگی، مستقبل میں حرکت نہ دہرانے کی یقین دہانی

ودیا پرکاشن مندر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ شائع اور رینو بشنوئی نامی مصنف کے ذریعہ مرتب کلاس -4 کی سوشل سائنس کی کتاب کے باب 'دے شوڈ اس وی وے' They Showed us the Way کے صفحہ نمبر - 89 پر، مسلمانوں کی آخری پیغمبر حضرت محمد ؐ کی تصویر شائع کرنے کی گئی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کتاب کے ناشر کو ایک خط لکھ کر شدید مخالفت کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ کتاب کو مارکیٹ سے فوراً واپس منگایا جائے اور مستقبل میں اس طرح کے قابل اعتراض مواد سے احتیاط برتے۔ اور ناشر کو متنبہ کیا کہ اس طرح کی آئندہ کسی بھی اشاعت کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔


مولانا مدنی کے خط کے جواب میں ودیا پرکاشن مندر لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مولانا مدنی کو مخاطب خط میں لکھا ہے کہ ''یہ معاملہ پچھلے سال کرونا ماہماری کے وقت منظر عام پر آنے کی بعد ہی اس اشاعت کو فوری طور پر بازار سے واپس منگا لیا گیا تھا۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ پرکاشن اپنی اس بڑی غلطی پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور یہ یقین دہانی کراتا ہے کہ آئندہ کبھی ایسی بھول نہیں کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔