’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں ’بابو راؤ‘ پر ناراض فیروز ناڈیاڈوالا، شو کے میکرز کو بھیجا 25 کروڑ کا نوٹس

فلم ’ہیرا پھیری‘ کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے نیٹ فلکس اور ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے میکرس کو 25 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

نیٹ فلکس کا شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ ہمیشہ لوگوں کی تفریح کرتے آیا ہے۔ اس شو میں کئی اداکاروں نے اپنی مختلف اداکاری سے لوگوں کو کافی ہنسایا ہے۔ لیکن حال ہی میں ایک ایپی سوڈ نے کپل شرما کے شو کو مشکل میں ڈال دیا ہے، دراصل مشہور مزاحیہ فلم ’ہیرا پھیری‘ فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے نیٹ فلکس کے خلاف 25 کروڑ کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔

20 ستمبر کو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے تیسرے سیزن کا آخری ایپی سوڈ منظر عام پر آیا۔ اس میں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار (جو ہیرا پھیری فلم میں مرکزی کردار میں تھے) نظر آئے۔ اس ایپی سوڈ میں اداکار کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک نے ایک ’اسکٹ‘ (چھوٹا مزاحیہ ڈرامہ) پیش کیا، جس میں کیکو شاردا ’بابو راؤ‘ اور کرشنا نے سنیل شیٹی کا کردار ادا کیا۔ ان کی کامک ٹائمنگ ہمیشہ کی طرح بہترین تھی۔ لیکن یہ ’اسکٹ‘ شو کے میکرس کے لیے برا خواب ثابت ہوا۔


’نیوز 18‘ کی رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے نیٹ فلکس اور ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے میکرس کو 25 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ شو میں پریش راول کے مشہور کردار ’بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے‘ ہیرا پھیری فرنچائزی کے مشہور کردار کا استعمال بغیر اجازت کے کیا گیا۔

فیروز ناڈیاڈوالا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کردار کے کاپی رائٹ ہیں اور یہ ’اسکٹ‘ ان کی اجازت کے بغیر کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی بابو راؤ کے کردار کا غلط استعمال کر کے کمائی کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کر لکھا کہ ’’بابو راؤ صرف ایک کردار نہیں ہے، بلکہ فلم ہیرا پھیری کی جان ہے۔ یہ وراثت ہماری محنت، سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعہ بنی ہے اور ہماری اجازت کے بغیر کوئی اس کا غلط استعمال نہیں کر سکتا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’پریش راول جی نے اس کردار کو دل سے ادا کیا ہے۔ کسی کو بھی اسے غلط طریقے سے پیسے کمانے کے لیے استعمال کرنے کا حق نہیں ہے۔ ہم نے جو بنایا ہے، اس کی حفاظت کریں گے کیونکہ ثقافت استحصال کے لیے نہیں تحفظ کے لیے ہوتا ہے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ فیروز ناڈیاڈوالا کی ٹیم نے قانونی نوٹس میں، نیٹ فلکس سے اس سین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کیکو شاردا ’بابو راؤ‘ کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی تمام تھرڈ پارٹی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی اس منظر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’بابو راؤ‘ کے کردار کو بغیر اجازت کے مستقبل میں دوبارہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اس کی تحریری یقین دہانی کے ساتھ 24 گھنٹے کے اندر معافی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔