کسانوں کو دہشت گرد بتانے والی کنگنا رانوت کی مشکلیں بڑھیں

دہلی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پولس سے کہا ہے کہ وہ 24 اپریل تک بتائیں کہ کنگنا رانوت سے متعلق کیس میں کیا کچھ ہوا ہے۔ دہلی کے نارتھ ایوینیو تھانہ کو عدالت کی طرف سے یہ حکم دیا گیا ہے۔

کنگنا رانوت، تصویر یو این آئی
کنگنا رانوت، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں کی مخالفت میں ٹوئٹ کر انھیں دہشت گرد بتانے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت مشکل میں پھنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ دہلی گرودوارہ کمیٹی کی طرف سے درج شکایت پر دہلی کے ڈسٹرکٹ کورٹ نے پولس کو ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) فائل کرنے کا حکم دیا ہے۔ کورٹ نے پولس سے کہا ہے کہ وہ 24 اپریل تک بتائیں کہ اس کیس میں کیا کچھ ہوا ہے۔ دہلی کے نارتھ ایوینیو تھانہ کو عدالت کی طرف سے یہ حکم دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کنگنا رانوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کورٹ میں عرضی لگائی گئی تھی۔ اس عرضی میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ قابل اعتراض ٹوئٹ کے ذریعہ مختلف گروپوں میں نااتفاقی پھیلائی جا رہی ہے۔ دراصل کنگنا رانوت نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’وزیر اعظم جی کوئی سو رہا ہو اسے جگایا جا سکتا ہے، جسے غلط فہمی ہو اسے سمجھایا جا سکتا ہے، لیکن جو سونے کی ایکٹنگ کرے، نہ سمجھنے کی ایکٹنگ کرے اسے آپ کے سمجھانے سے کیا فرق پڑے گا؟ یہ وہی دہشت گرد ہیں سی اے اے سے ایک بھی انسان کی سٹیزن شپ نہیں گئی لیکن انھوں نے خون کی ندیاں بہا دی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔