وزیر اعظم راجستھان، مدھیہ پردیش میں 17600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شروع کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے اور 17500 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں اور سنگ بنیاد رکھیں گے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے اور 17500 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تقریباً 03:30 بجے، وزیر اعظم جبل پور، مدھیہ پردیش پہنچیں گے، جہاں وہ سڑک، ریل، گیس پائپ لائن، ہاؤسنگ اور پینے کا صاف پانی جیسے شعبوں میں 12,600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے قومی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے لیے وقف کریں گے۔

وزیر اعظم راجستھان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، جودھپور میں 350 بستروں والا ‘ٹراما سینٹر اور کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاک’ اور پردھان منتری – آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم) کے تحت سات کریٹیکل کیئر بلاکس شامل ہیں جو پورے راجستھان میں تیار کیے جائیں گے۔


ایمس جودھپور میں ’ٹروما، ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر‘ کے لیے مربوط مرکز کو 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اس میں مختلف سہولیات جیسے زخموں کا علاج ، تشخیص، ڈے کیئر، وارڈز، پرائیویٹ کمرے، ماڈیولر آپریٹنگ تھیٹر، آئی سی یو اور ڈائیلاسز کے علاقے شامل ہوں گے۔ یہ مریضوں کو کثیر الجہتی اور جامع دیکھ بھال فراہم کرکے صدمے اور ہنگامی صورت حال کے انتظام میں ایک جامع نقطہ متعارف کرائے گا۔ راجستھان بھر میں سات کریٹیکل کیئر بلاکس ریاست کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والے ضلعی سطح کے اہم نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیں گے۔

وزیر اعظم جودھ پور ہوائی اڈے پر جدید ترین نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 480 کروڑ روپے کی کل لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی تیار ہونے والی عمارت تقریباً 24,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہو گی اور یہ 2,500 مسافروں کو مصروف اوقات میں خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری لوازمات سے آراستہ ہوگی۔ یہ سالانہ 35 لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم کریں گی ، اس سے کنیکٹیوٹی میں بہتری آئے گی اور خطے میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔