وزیر اعظم 6 بجے کریں گے قوم سے خطاب، لوگوں کو بےتابی سے انتظار

وزیر اعظم کس موضوع پر قوم سے خطاب کریں گے اس کا انہوں نے تذکرہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی شام قوم سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’آج شام 6 بجے قوم کے نام پیغام دوں گا، آپ سبھی ضرور جڑیں۔‘‘ وزیر اعظم کس موضوع پر قوم سے خطاب کریں گے اس کا انہوں نے تذکرہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تہوار کے موسم کے پیش نظر وزیر اعظم مودی کورونا وائرس کی صورت حال پر قوم سے خطاب کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔


کورونا وائرس کے بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی اب تک کئی مرتبہ قوم سے خطاب کر کے کئی اہم اعلان کر چکے ہیں۔ اب جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو انلاک کیا جا رہا ہے ایسے میں ممکنہ طور پر وزیر اعظم تہواروں پر محتاط رہنے کی اپیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے تجربہ اور اس کی موجودہ صورت حل پر بھی ان کی طرف سے کوئی اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کورونا بحران کے درمیان کل 6 مرتبہ قوم سے خطاب کر چکے ہیں اور آج وہ ساتویں مرتبہ خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے اعلانات:

  • 19 مارچ کو جانتا کرفیو کا اعلان

  • 24 مارچ کو ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان

  • 3 اپریل کو، کورونا جنگجوؤں کے اعزاز میں رات کو نو بجے نو منٹ کے لئے گھر کی لائٹیں بند کر کے چراغ جلانے کی اپیل

  • 14 مئی کو لاک ڈاؤن -2 کا اعلان کر کے لاک ڈاؤن-1 میں تین مئی تک توسیع کر دی

  • 12 مئی کو 20 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان

  • 30 جون کو انلاک کے عمل کو شروع کئے جانے کا اعلان

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔