چار روز قبل فرانس میں روکا گیا طیارہ آج صبح ممبئی میں اترا، صرف 276 مسافر کیوں واپس آئے؟

فرانسیسی حکام نے ہندوستانی مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو پیرس کے قریب ایک ہوائی اڈے پر 'انسانی اسمگلنگ' کے شبہ میں حراست میں لے لیا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: فرانسیسی حکام نے ہندوستانی مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو پیرس کے قریب ایک ہوائی اڈے پر 'انسانی اسمگلنگ' کے شبہ میں حراست میں لے لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، چار دن بعد، پیر کو رومانیہ کا ایک طیارہ 276 مسافروں کو لے کر ہندوستان کے لیے روانہ ہوا، جو منگل کی علی الصبح ممبئی میں اترا۔ اس طیارے میں 276 مسافر سوار تھے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق جب طیارے نے ممبئی کے لیے ٹیک آف کیا تو اس میں 276 مسافر سوار تھے۔ دراصل دو نابالغوں سمیت 25 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد وہ فرانس میں ہی رہے۔ فرانسیسی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دو دیگر افراد کو حراست میں لے کر ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا، جنہیں رہا کر دیا گیا اور انہیں معاون گواہوں کا درجہ دیا گیا۔


ایک مقامی اہلکار کے مطابق جب طیارہ وٹری ہوائی اڈے پر اترا تو اس میں سوار 303 ہندوستانی مسافروں میں سے 11 نابالغ بچے بھی شامل تھے۔ اہلکار نے بتایا کہ پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے عارضی بستروں کا انتظام کیا گیا تھا، جنہیں بیت الخلا اور شاور کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ انہیں ویٹری ایئرپورٹ کے داخلی ہال میں کھانا اور گرم مشروبات بھی دیے گئے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دبئی سے 303 مسافروں کو لے کر نکاراگوا جانے والی پرواز کو جمعرات کے روز پیرس سے 150 کلومیٹر مشرق میں ویٹری ایئرپورٹ پر انسانی سمگلنگ کے شبہ میں روک دیا گیا۔ اتوار کو چار فرانسیسی ججوں نے حراست میں لیے گئے مسافروں سے پوچھ گچھ کی۔ رومانیہ کی چارٹر کمپنی لیجنڈ ایئر لائنز سے تعلق رکھنے والے ایئربس اے 340 نے متحدہ عرب امارات سے اڑان بھری اور ایندھن بھرنے کے لیے مشرقی فرانس کے ویٹری ایئرپورٹ پر اتری۔


پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ حکام نے انسانی سمگلنگ کی گمنام اطلاع کے بعد سخت کارروائی کی اور پرواز کو روک دیا۔ خبر کے مطابق پرواز کے کچھ مسافر ’انسانی سمگلنگ کا شکار‘ تھے۔ بھارت کو جہاز میں سوار لوگوں تک پہنچنے کے لیے قونصلر رسائی دی گئی۔ حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کی اور مسافروں کی خیریت کو یقینی بنایا۔

نکاراگوا ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پناہ کے متلاشی افراد کے لیے ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول (سی بی پی) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2023 میں 96,917 ہندوستانیوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جو پچھلے چند سالوں کے مقابلے میں 51.61 فیصد زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔