سیتامڑھی موب لنچنگ کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس ذمہ دار: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ سیتامڑھی موب لنچنگ انتظامیہ کے ذریعہ اسپانسرڈ تھا اور اس بات کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہار کے سیتامڑھی میں گزشتہ مہینے ایک ضعیف العمر شخص زین الانصاری کی موب لنچنگ ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں نے زین الانصاری کو مار ڈالا۔ ہمارے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ زین الانصاری کو مار دیا گیا ہے اور انتظامیہ نے کچھ نہیں کیا۔ سیتامڑھی موب لنچنگ انتظامیہ کے ذریعہ اسپانسرڈ واقعہ تھا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بہار کے سیتامڑھی میں موب لنچنگ کا ایک انتہائی اندوہناک واقعہ منظر عام پر آیا تھا۔ اس واقعہ میں بزرگ شخص زین الانصاری کو بھیڑ نے زندہ جلا دیا تھا۔ خبروں کے مطابق گزشتہ مہینے تشدد کے دوران بھیڑ نے پہلے تو زین الانصاری کا گلا کاٹا اور پھر اس کے بعد چوراہے پر زندہ جلا دیا۔ فیملی والوں کو اس واقعہ کی خبر تین دن بعد ہوئی۔ دراصل اس دوران سیتامڑھی میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی تھیں، لیکن قتل کے تین دن بعد جب ایک گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئیں تب زین الانصاری کے گھر والوں کو ایک وائرل تصویر ملی، جس سے ان کی پہچان ہو پائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Nov 2018, 6:09 PM