دہلی کے عوام کو لگا مہنگائی کا نیا جھٹکا، آٹو-ٹیکسی کا سفر مزید مہنگا، کیجریوال حکومت نے نئی شرح کو کیا نوٹیفائی

آٹو کا میٹر 1.5 کلومیٹر کے بعد 25 روپے پر ڈاؤن ہوتا تھا، لیکن اب اسے بڑھا کر 30 روپیہ کیا گیا ہے، 1.5 کلومیٹر کے بعد فی کلومیٹر پہلے 9.5 روپے ادا کرنے ہوتے تھے جسے بڑھا کر اب 11 روپیہ کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p> آٹو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آٹو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان دہلی کے عوام کو مزید ایک بری خبر ملی ہے۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے آٹو-ٹیکسی کرایہ کی نئی شرحوں کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ یعنی اب آپ کو آٹو اور ٹیکسی کے لیے نئی شرح کے مطابق زیادہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ خبر آٹو-ٹیکسی کا سفر کرنے والے کے لیے تکلیف دہ ہے، لیکن آٹو-ٹیکسی ڈرائیور کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آٹو کا میٹر ڈیڑھ کلومیٹر کے بعد 25 روپے پر ڈاؤن ہوتا تھا، لیکن اب اسے بڑھا کر 30 روپیہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیڑھ کلو میٹر کے بعد فی کلومیٹر پہلے 9.5 روپے ادا کرنے ہوتے تھے، جسے بڑھا کر اب 11 روپیہ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کم از کم 40 روپے کرایہ کے بعد اب نان اے سی ٹیکسیوں کے لیے مسافروں کو فی کلومیٹر 17 روپے کے حساب سے ادا کرنے پڑیں گے۔ پہلے یہ رقم 14 روپے فی کلومیٹر تھی۔ اے سی ٹیکسی کا کرایہ 16 روپے فی کلومیٹر تھا جسے بڑھا کر 20 روپے فی کلومیٹر کیا گیا ہے۔ لیکن رات کے سفر میں یہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ دہلی حکومت نے 28 اکتوبر 2022 کو دہلی میں آٹو رکشہ اور ٹیکسی کے ترمیم شدہ کرایہ کو منظوری دی تھی۔ سی این جی کی لگاتار بڑھتی قیمت سے پریشان آٹو اور ٹیکسی ڈرائیور طویل مدت سے کرایہ میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کی اسی گزارش پر دہلی حکومت نے گزشتہ سال ہی کرایہ میں ترمیم کے لیے تشکیل کمیٹی کی رپورٹ پر کرایہ میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا، جسے اب نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ یعنی اب مسافروں کو بڑھی ہوئی قیمت کے حساب سے کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔