دہلی: بڑھتی فضائی آلودگی سے عوام پریشان، تشویشناک حالات دیکھ کانگریس سڑک پر اتری

اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی کے لیڈران اور وزراء 5 ریاستوں کے انتخابات میں مصروف ہیں، اور دوسری طرف ریاستی حکومت کے کابینہ وزراء جیل سے حکومت چلانے کی فکر کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بڑھتی آلودگی سے ناراض کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ</p></div>

دہلی میں بڑھتی آلودگی سے ناراض کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی سے عوام پریشان ہیں۔ سانس سے متعلق بیماریاں بڑھ گئی ہیں اور بچوں و ضعیفوں کا گھر سے باہر نکلنا دشوار ہو گیا ہے۔ تشویشناک حالات کو دیکھ کر دہلی کانگریس کے صدر اروند سنگھ لولی کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے آج بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر خاموش احتجاج درج کیا، اور پھر عام آدمی پارٹی کے دفتر تک پرامن مارچ نکالا۔ اس دوران اروندر سنگھ لولی نے آلودگی جیسے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت سے آل پارٹی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

دہلی: بڑھتی فضائی آلودگی سے عوام پریشان، تشویشناک حالات دیکھ کانگریس سڑک پر اتری

آج دہلی کی سڑک پر نکل کر کانگریس کارکنان نے فضائی آلودگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے ایمبولینس اور اسٹریچر لے کر ایک علامتی احتجاج بھی درج کیا۔ اس مظاہرہ میں ریاستی صدر کے ہمراہ منگت رام سنگھل، رماکانت گوسوامی، ہارون یوسف، کرن والیہ، ڈاکٹر نریندر ناتھ، راج کمار چوہان، رمیش کمار، کرشنا تیرتھ، ڈاکٹر ادت راج، جے کشن، نصیب سنگھ، بھیشم شرما، وجے لوچو، امریش گوتم، ہری شنکر گپتا، سریندر کمار، نیرج بسویا، آصف محمد خان، ویر سنگھ ڈھنگان، شیش پال، جتیندر کمار کوچر، امت ملک، جئے کرن چودھری، راجیو شرما، پرمندر شرما، نازیہ دانش، حاجی ظریف، سمیر احمد، نازیہ خاتون، اریبہ خان، ستبیر شرما، گروچرن سنگھ راجو، دنیش کمار، زبیر احمد، وشنو اگروال، دھرم پال چنڈیلا، آدیش بھاردواج، وشال مان، منوج یادو سمیت متعدد افراد شامل ہوئے۔

دہلی: بڑھتی فضائی آلودگی سے عوام پریشان، تشویشناک حالات دیکھ کانگریس سڑک پر اتری

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی کے لیڈران اور وزراء اس وقت 5 ریاستوں کے انتخابات میں مصروف ہیں، اور دوسری طرف ریاستی حکومت کے کابینہ وزراء جیل سے حکومت چلانے کی فکر کر رہے ہیں۔ لیکن کانگریس کی شیلا دکشت حکومت میں شامل تمام سابق کابینہ وزراء آلودگی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر کر کمبھ کرن کی نیند میں سوئی ہوئی حکومتوں کو جگانے کا کام کر رہے ہیں اور دہلی کی عوام کے لیے آلودگی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی کانگریس پارٹی نے بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے دہلی میں اپنے تمام عوامی پروگرام منسوخ کر دیے ہیں اور آج ہمارے کارکنان مجبوری میں پیدل ہی سفر کر رہے ہیں۔

دہلی: بڑھتی فضائی آلودگی سے عوام پریشان، تشویشناک حالات دیکھ کانگریس سڑک پر اتری

منگت رام سنگھل اور ہارون یوسف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آلودگی جیسے سنگین مسئلہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائے کیونکہ دہلی ایک بار پھر ’گیس چیمبر‘ بن گئی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مستقل حل تلاش کرے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی نے دہلی میں ایک سماجی بیداری مہم چلانے کی بھی بات کہی تاکہ پٹاخے نہ جلائے جائیں اور آلودگی جیسے سنگین مسئلہ پر سیاست نہ کی جائے۔

دہلی: بڑھتی فضائی آلودگی سے عوام پریشان، تشویشناک حالات دیکھ کانگریس سڑک پر اتری

کرشنا تیرتھ اور رماکانت گوسوامی نے اپنے خطاب کے دوران حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی بار بار سخت سرزنش کے بعد دہلی حکومت نے فوری طور پر بند اسموگ ٹاور کے لیے رقم جاری کی اور آج اسے شروع کر دیا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کا فضائی آلودگی پر قابو پانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اس موقع پر کرن والیہ، ڈاکٹر نریندر ناتھ اور راج کمار چوہان نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ حکومت نے اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جبکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان تعطیلات کو آلودگی کا نام دے اور یہ قبول کرے کہ اس ناکامی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ جب دہلی میں شدید سردی بڑھے گی تو کیا حکومت بچوں کو اسکول جانے پر مجبور کرے گی؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔