دہلی-میرٹھ روٹ پر شروع ہوئی ’نمو بھارت ٹرین‘ کو مسافروں کا انتظار، وقت میں ایک گھنٹے کی تخفیف

غازی آباد: دہلی-میرٹھ روٹ پر غازی آباد کے صاحب آباد سے دوہائی تک چلنے والی نیم ہائی اسپیڈ ریجنل ریل سروس 'نمو بھارت' ٹرین کا وقت ایک گھنٹہ کم کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>نمو بھارت ٹرین / آئی اے این ایس</p></div>

نمو بھارت ٹرین / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

غازی آباد: دہلی-میرٹھ روٹ پر غازی آباد کے صاحب آباد سے دوہائی تک چلنے والی نیم ہائی اسپیڈ ریجنل ریل سروس 'نمو بھارت' ٹرین کا وقت ایک گھنٹہ کم کر دیا گیا ہے۔

نمو بھارت ٹرینیں پہلے پیر سے ہفتہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک اور اتوار کو صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک چلتی تھیں۔ گزشتہ 5 نومبر سے اس کے وقت میں ایک گھنٹہ کی کمی کی گئی ہے۔ اب یہ ٹرین پیر سے ہفتہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک اور اتوار کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک چلے گی۔


وقت میں کمی کی وجہ سواریوں کی کمی کو قرار دیا جاتا ہے۔ اس ٹرین کو اتنے مسافر نہیں مل رہے ہیں جتنے توقع تھی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے ملک کی پہلی سیمی ہائی سپیڈ علاقائی ریل سروس کو جھنڈی دکھانے کے ایک دن بعد 21 اکتوبر کو فیز 1 سیکشن پر کمرشل آپریشنز شروع ہوا تھا۔

نمو بھارت پر پہلے سات دنوں میں کل 47255 لوگ سوار ہوئے اور روزانہ اوسطاً 6751 نے سفر کیا۔ این سی آر ٹی سی کے ایک عہدیدار کے مطابق 17 کلومیٹر کے پہلے مرحلے میں مسافروں کی تعداد کو اس کی کامیابی یا ناکامی میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ٹرین شہر کے اندر سفر کے لیے نہیں بلکہ غازی آباد سے میرٹھ تک براہ راست سفر کے لیے بنائی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بار جب دوہائی سے میرٹھ تک آپریشن شروع ہو جائے گا تو شاید سواریوں کی تعداد بڑھنے لگے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔