ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تقریباً 95 لاکھ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 23986 نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ کے قریب 9487240 تک پہنچ گئی

ہندوستان میں کورونا / تصویر یو این آئی
ہندوستان میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 23986 نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ کے قریب 9487240 تک پہنچ گئی۔ تاہم، راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

مختلف ریاستوں سے منگل کی دیر رات تک موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 6004 کی کمی درج ہوئی ہے، جو کم ہو کر 429599 ہوگئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28860 مریض صحتیاب ہونے سےکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8917455 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران مزید 298 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 137957 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح میں جزوی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اب 94 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح 4.52 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح محض 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔