کورونا: ہندوستان میں مریضوں کی تعداد 5.66 لاکھ سے عبور، اموات 16893

گزشتہ 24 گھنٹے میں ہندوستان میں جہاں کورونا انفیکشن کے 18522 نئے کیسز درج کیے گئے وہیں 418 لوگوں کی موت بھی اس وبا کی وجہ سے ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں گذشتہ دو دنوں سےکورونا وائرس کے کورونا ائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسز کے ساتھ یہ تعداد 5.66 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5،66،840 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 18،522 نئے کیسز بھی ہیں ، حالانکہ راحتدینے والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز کورونا وائرس کے 19،906 کیسز درج ہوئے تھے، وہیں پیر کے روزاس سے کچھ کم (19،459) ہی رپورٹ ہوئے تھے اور آج ہی 18،522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وباسے 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 16،893 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ، اس بیماری سے جان شفایابی ھاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 13،099 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 3،34،822 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ تاہم ، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2،15،125 فعال کیسز ہیں۔

کورونا وائرس سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5257 کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہوئے اور 181 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،69،883 اور ہلاک شدگان کی تعداد 7،610 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 88،960 افراد متاثر ہوئے ہیں۔


گزشتہ کچھ دنوں سے ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں لگاتار اضافے سے یہ کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملہ میں ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ریاست میں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 86،224 پر ہو چکی ہے اور اب تک 1141 افراد اس جان لیواوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں علاج کے بعد 47،749 افراد کومختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کوروناوائرس کی وبا نے تباہی مچا دی ہے ، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،084 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی آبادی 85،161 ہوگئی۔ اسی عرصے میں 57 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2680 ہوگئی۔ دارالحکومت میں56،235 مریض شفایاب ہوئے ہیں جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن ہلاک شدگان کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 31،938 افراد اس وائرس سے متاثر اور 1827 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 23،240 افراداس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا کورونا وائرس کے 22،828 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراس وائرس سے 672 افراد ہلاک جبکہ 15،506 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کوروناوائرس کا پھیلاؤ شباب پر ہے اور اب تک اس ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 17،660 تک جا پہنچی ہے جبکہ 405 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس ریاست میں 13،618 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔


ریاست مغربی بنگال میں17،907 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 653 افراد ہلاک اور 11،719 افراد اب تک شفایاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں ، متاثرہ افراد کی تعداد مدھیہ پردیش کے اوپر پہنچ چکی ہے ، حالانکہ مرنے والوں کی تعداد مدھیہ پردیش کے نصف سے بھی کم ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے 14،210 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 232 افراد ہلاک اور 9502 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں13،370 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 564 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 10،199 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی دوریاستوں کرناٹک میں 14،295 اور آندھرا پردیش میں 13،891 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان دونوں ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 226 اور 180 ہے۔

مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7237 ہوگئی ہے اور اب تک اس مہلک وبا سے 95 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا سے پنجاب میں 138 ، بہار میں 62 ، اتراکھنڈ میں 39 ، اوڈیشہ میں 23 ، کیرالہ میں 22 ، جھارکھنڈ میں 15 ، چھتیس گڑھ میں 13 ، آسام میں 11 ، پڈوچیری میں 10 ، ہماچل پردیش میں نو ، چنڈی گڑھ میں چھ ، گوا میں تین اور ترپورہ ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jun 2020, 2:13 PM