ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 75 لاکھ کے قریب

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وباسے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہو چکی ہے

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وباسے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہو چکی ہے۔

منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46،790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 75،97،063 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 69،720 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 67.33 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ نئے کیسز کے مقابلہ صحت مند افراد کی تعداد زیادہ ہے جس سے ایکٹیو کیسز 23،517 سے کم ہو کر مجموعی تعداد 7،48،538 رہ گئی۔۔

اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 587 مریض فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،15،197 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 88.63 فیصد ایکٹیو کیسزکی شرح 9.85 فیصد اور اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔ ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 9210 سے گھٹ کر 1.74 لاکھ جبکہ 125 اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42،240 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 15،069 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 13.84 لاکھ ہوگئی۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3050 مریضوں کی کمی سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1.06 لاکھ رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10،542 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 6.53 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد 1409 سے گھٹ کر 35،065 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6453 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ریاست میں اب تک 7.44 لاکھ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کوروناکے 1401 مریض کم ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 31،495 رہ گئی جبکہ اس جان لیوا وبا سے اب تک 6685 افراد ہلاک اور4.18 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 38،093 ہوگئی ہے اور اب تک 10،691 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں 6.42 لاکھ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 92،831 ہوگئی ہے اور 1182 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 2.52 لاکھ ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں کورونا کے 19،619 فعال کیسز ہیں اور 1152 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے 2.49 لاکھ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔


اسی عرصہ کے دوران دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزمیں 722 مریضوں کی کمی ہوئی ہے جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 22،570 رہ گئی۔ وہیں جان لیوا وبا سے قومی راجدھانی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6040 ہوگئی ہے اور اب تک 3.04 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 20،686 فعال کیسز ہیں اور 1282 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 34،584 ایکٹیو کیسزاور 6119 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 2.84 لاکھ سے زیادہ شفایاب ہوئے ہیں۔

پنجاب میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 5307 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1.18 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4029 افراد فوت ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 12،996 ہے اور 1.45 لاکھ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جب کہ اس جان لیوا وبا سے اب تک 2786 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ریاست گجرات میں 14،255 فعال کیسز ہیں اور 3643 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جان لیوا وبا سے اب تک 1.42 لاکھ افراد شفازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 10937 فعال کیسز ہیں اور 1003 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس ریاست میں 1.94 لاکھ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک میں ابھی تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے ریاسر راجستھان میں 1760 ، ہریانہ میں 1648 ، چھتیس گڑھ میں 1534 ، جموں و کشمیر میں 1388 ، اتراکھنڈ میں 933 ،آسام میں 875 ،جھارکھنڈ میں 842 ، پڈوچیری میں 575 ، گوا میں 549 ،تری پورہ میں 331، ہماچل پردیش میں272، چنڈی گڑھ میں 208 ، منی پور میں 117 ، میگھالیہ میں 75 ، لداخ میں 66 ، سکم میں 62 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 56 ، اروناچل پردیش میں 30 ، ناگالینڈ میں 27 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔