ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 22.68 لاکھ سے تجاوز، 45257 ہلاک

ہندوستان میں اب 28.21 فیصد فعال کیسز ہیں۔ وائرس سے شفایابی کی شرح 69.80 فیصد اور اموات کی شرح 1.99 فیصد ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی ہندوستان: میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 53 ہزار سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 22.68 لاکھ سے متجاوز کر گئی ،وہیں اسی عرصہ کے دوران 47 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53،601 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 22،68،676 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 47،746 افرادجان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 15،83،490 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 871 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 45،257 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 4،984 سے بڑھ کر 6،39،929 ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں اب 28.21 فیصد فعال کیسز ہیں۔ وائرس سے شفایابی کی شرح 69.80 فیصد اور اموات کی شرح 1.99 فیصدہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2177 سے بڑھ کر 148042 ہوگئی اور 293 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18،050 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران6711 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے اور یہ تعداد بڑھ کر 3،58،421 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔


آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد661 فعال کیسز سے بڑھ کر 87،773 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 2116 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 6924 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 1،45،636 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1065 عدد کمی ہوئی ہے اور اب اس ریاست میں 79916 فعال کیسز رہ گئے ہیں۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 114 سے بڑھ کر 3312 ہوگئی ہے اور اب تک اس ریاست میں 99،126 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 237 عدد سے کم ہوکر 53،099 رہ گئی ہے اور 5041 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 2،44،675 افراد جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد میں 12 عدد کی کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں 47878 فعال کیسز رہ گئے ہیں جبکہ اس جان لیوا وائرس سے 2120 افراد ہلاک ہوچکے ہیں وہیں اس وبا سے اب تک 76،724 شفاپاچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ریاست بہارمیں حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں ، جہاں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 28065 ہوگئی ہے۔ ریاست میں397 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 54088 افراد بھی اس سے شفایاب ہوئے ہیں۔


ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 26،031 فعال کیسز ہیں اور 2100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک اس ریاست میں 70،328 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں 22،628 کوروناوائرس کے فعال کیسز ہیں اور 645 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 59،374 افراد اس وبائی مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 92 عدد سے کم ہو کر 14055 رہ گئی ہے اور 2672 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 55،304 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 383عدد سے کم ہو کر 10،346 رہ گئی ہے۔ اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4131 ہوگئی ہے اور اب تک 1،31،657 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک کورونا وبا سے ، مدھیہ پردیش میں 1015 ، راجستھان میں 800 ، پنجاب میں 604 ، ہریانہ میں 489 ، جموں و کشمیر میں 478 اڑیسہ میں 286، جھارکھنڈ میں 188 ، آسام میں 151 ، اتراکھنڈ میں 134 ، کیرالہ میں 115 ، چھتیس گڑھ میں 99 ہیں۔ پڈوچیری میں 89 ، گوا میں 80 ، تری پورہ میں 43 ، چنڈی گڑھ میں 25 ، انڈمان نکوبار میں 20 ، ہماچل پردیش میں 17 ، منی پور میں 11 ، لداخ میں نو ، ناگالینڈ میں آٹھ ، میگھالیہ میں چھ ، اروناچل پردیش میں تین، دادرا نگرحویلی ، دمن دیو اور سکم میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔