ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوئی

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کی یومیہ شرح میں کمی اورصحت یاب ہونے کی شرح میں اضافے کے پیش نظر فعال معاملات کی تعداد کم ہو کر 99879 پر آ گئی ہے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کی یومیہ شرح میں کمی اورصحت یاب ہونے کی شرح میں اضافے کے پیش نظر فعال معاملات کی تعداد کم ہو کر 99879 پر آ گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 209.67 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے مزید 34 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 332 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 99879 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.23 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 11539 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 43 لاکھ 39 ہزار 429 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 307680 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.24 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں ایکٹو کیسز 1961بڑھ کر 16052 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس بیماری سے 747101 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں، ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 17875 ہو گئی ہے۔


اس دوران مہاراشٹر میں 133 فعال کیسزبڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 11866 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 7922492 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 148193 پہنچ گیاہے۔

کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 675 ایکٹو کیسز بڑھ کر 10452 ہو گئے ہیں اور1034 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3989451 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے مزید چار مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40208 ہو گئی ہے۔

اس کے بعد راجستھان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 94 کم ہو کر 4313 ہو گئی ہے۔ اس دوران 652 افراد کے صحت یاب ہونے سے ریاست میں اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1290809 اور تین لوگوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 9606 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */