ایک سال میں بن کر تیار ہو جائے گی پارلیمنٹ کی نئی عمارت: لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ نئی عمارت آزادی کی 75 ویں سالگرہ یعنی 15 اگست 2022 سے پہلے تیار ہو جائے۔

اوم برلا، تصویر یو این آئی
اوم برلا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کا نیا پارلیمنٹ ہاؤس آزادی کی 75 ویں سالگرہ یعنی اگلے سال 15 اگست سے پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔ ایوان زیریں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ایوان زیریں غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں جب اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نئی عمارت آزادی کی 75 ویں سالگرہ یعنی 15 اگست 2022 سے پہلے تیار ہو جائے۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت تقریباً 971 کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 دسمبر کو اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تقریباً 60 ہزار مربع میٹر میں بننے والی یہ نئی عمارت موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہی بنائی جا رہی ہے۔ اس تین منزلہ عمارت کا ڈیزائن سہ رخی ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کے وقت یہ ہدف مقرر کیا گیا تھا کہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا تعمیراتی کام اکتوبر 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر کا آج کا بیان واضح کرتا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے نئی پارلیمنٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔