معین الحق اسٹیڈیم کا نیا ڈیزائن تیار، کرکٹ سمیت 10 کھیلوں کی ہوگی سہولت

سکریٹری فن و ثقافت و یوتھ محکمہ وندانا پریسی نے راجندر نگر، پٹنہ واقع معین الحق اسٹیڈیم کے بیک گراؤنڈ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو معلومات دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے 1 انے مارگ واقع سنکلپ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محکمہ فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ نے معین الحق اسٹیڈیم کی نئی تعمیر سے متعلق پریزنٹیشن دیا۔ سکریٹری فن و ثقافت و یوتھ محکمہ مسز وندانا پریسی نے راجندر نگر، پٹنہ میں واقع معین الحق اسٹیڈیم کے بیک گراؤنڈ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات دی۔ اس کی تعمیر نو سے وابستہ آرکیٹکٹ نے اپنے پریزنٹیشن میں پی پی آر نقشہ اور تخمینوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔

وندنا نے بتایا کہ یہاں ایک عالمی معیار کا بین الاقوامی اسٹیڈیم بنانے کے لیے ایک ڈیزائن تیار کیا گیا ہے، جس میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ 10 دیگر کھیلوں کے انعقاد کی سہولیات بھی ہوں گی۔ عالمی معیار کا ڈرینج سسٹم، بہتر پارکنگ، ریستوراں اور ہوٹل کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کا بھی انتظام ہوگا۔

پریزنٹیشن کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کا ڈیزائن بہتر ہے۔ راجگیر میں بین الاقوامی سطح کا کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جا رہا ہے۔ افسران، ماہرین کو وہاں جانا چاہیے اور تعمیر سے متعلق معلومات لینی چاہیے اور اس منصوبے کی بنیاد پر یہاں تعمیراتی کام بھی کرنا چاہیے تاکہ اس کی تعمیر بھی بہتر ہو سکے۔


میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار،وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر چنچل کمار، وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ موجود تھے جبکہ فن، ثقافت اور یوتھ محکمہ کے وزیر آلوک رنجن، چیف سکریٹری مسٹر تریپوراری شرن، ڈویلپمنٹ کمشنر مسٹر عامر سبحانی، پرنسپل سکریٹری شہری ترقیات اور ہاؤسنگ مسٹر آنند کشور، فن وثقافت و یوتھ محکمہ کی سیکریٹری مسز وندنا پریسی، سکریٹری عمارت تعمیرات مسٹر کمار روی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منسلک تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔