صحافیوں کو جتنا دباؤگے، ظلم و ستم کے خلاف اتنی ہی زیادہ آوازیں اٹھیں گی : پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کی آواز کو کچلنا چاہتی ہے لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ جتنا دباؤ گے اس سے زیادہ آوازیں آپ کے مظالم کے خلاف اٹھیں گی

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

قومی آوازبیورو

ئےنئی دہلی: سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کسان تحریک کی کوریج کے لئے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے، اس لئے سچے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایک ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا، ’’جو سچ سے ڈرتے ہیں وہ سچے صحافیوں کو گرفتار کرتے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں صحافی مندیپ پونیا کو گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مندیپ کے علاوہ پولیس ایک اور صحافی دھرمندر سنگھ کو بھی حراست میں لیا ہے۔ مندیپ کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی رہائی کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔ ویڈیو کے مطابق مندیپ سنگھ سنگھو بارڈر پر جانے کی کوشش کر تھے لیکن انہیں راستہ میں ہی پولیس نے روک لیا اور گرفتار کر لیا۔


ادھر پرینکا گاندھی نے کہا کہ "کسانوں کے احتجاج کو کور کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ کئی مقامات پر انٹرنیٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت کسانوں کی آواز کو کچلنا چاہتی ہے لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ جتنا دباؤ گے اس سے زیادہ آوازیں آپ کے مظالم کے خلاف اٹھیں گی۔‘‘

کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "تاناشاہ سلطنت کو حقیقت سے ڈر لگتا ہے، تاناشاہ عدم تشدد سے ڈرتا ہے، لہذا تاناشاہ کے حکمراں غیر جانبدارانہ صحافت پر ظلم کرتا ہے۔‘‘ پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا "آپ بی جے پی کے تحت مشتعل کسانوں پر حملے کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے اور تحریک کی جگہوں پر موبائل و انٹرنیٹ بند کرکے کسانوں کی تحریک کو دبا نہیں پاؤ گے۔ ملک کی آواز بند نہیں کرپاؤ گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Jan 2021, 4:40 PM