حکومت اور عوام کے درمیان میڈیا ایک مضبوط پل کا کام کرتا ہے: منوج سنہا

منوج سنہا نے کہا کہ عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر میں صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ حکومت اور عوام کے درمیان میڈیا ایک پل کا کام بھی انجام دیتا ہے۔

منوج سنہا، تصویر یو این آئی
منوج سنہا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'عالمی یوم آزادی صحافت' کے موقع پر صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام صحافیوں کی کورونا کے مشکل وقت میں تعمیری رول ادا کرنے پر سراہنا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جہاں ایک ملک کی ترقی کے لئے کلیدی رول ادا کرتا ہے، وہیں حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام بھی کرتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کے دو سینئر صحافی ملک کے لوگوں کی مدد کے لئے سخت کوششیں کر کے جموں و کشمیر کا نام روشن کر رہے ہیں۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر میں صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میڈیا ملک کی ترقی کے لئے نمایاں رول ادا کرتا ہے اور حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام بھی انجام دیتا ہے'۔ دوسرے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں تمام صحافیوں کی کورونا کے مشکل وقت میں تعمیری رول ادا کرنے پر سراہنا کرتا ہوں'۔


منوج سنہا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'دو کشمیری سینئر صحافی لوگوں کی مدد کر کے جموں و کشمیر کا نام روشن کر رہے ہیں وہ کشمیر کے حقیقی برانڈ ایمبیسڈرس ہیں، میں دانش اور آدتیہ کی، کورونا وبا کے چلتے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے پرسراہنا کرتا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ 'میں مشاہدہ کر رہا ہوں کہ آدتیہ راج کول سوشل میڈیا کو استعمال کر کے لوگوں کی مدد اور ان کی زندگیاں بچا رہے ہیں یونین ٹریٹری میں ایسے ہونہار نوجوانوں کی کمی نہیں ہے جن کی خوشحالی و صحت مندی کے لئے میں دعا گو ہوں'۔ بتا دیں کہ 3 مئی کو سال 1993 سے دنیا بھر میں 'عالمی یوم آزدی صحافت' کے بطور منایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔