مہاراشٹر حکومت نے مکمل ویکسینیشن کے لئے 30 نومبر کا ہدف مقرر کیا

ادھو ٹھاکرے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اب ہم نے سنیما ہال، تھیٹر، مالز اور دیگر عوامی مقامات کھول دئیے ہیں، اس لیے ہمیں حفاظتی ٹیکے لگوا کر رہنا چاہیے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر آئی اے این ایس
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 30 نومبر تک ریاست میں 100 فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ یہاں ایک سرکاری ریلیز میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں شامل ہونے سے پہلے آج ایک جائزہ میٹنگ کی، جس میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کو 30 نومبر تک 100 فیصد ویکسینیشن کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے لوگوں میں کورونا کے خطرات کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور ان کی حفاظت کے لئے لازمی ویکسینیشن پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اب ہم نے سنیما ہال، تھیٹر، مالز اور دیگر عوامی مقامات کھول دئیے ہیں، اس لیے ہمیں حفاظتی ٹیکے لگوا کر رہنا چاہیے۔ ریاست کے چیف سکریٹری سیتارام کنٹے نے دیوالی کے تہوار کے بعد ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کرنے کی بات کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔