مسافر گاڑیوں میں 6 ایئربیگس کا قانون یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا نافذ، مرکزی وزیر نتن گڈکری کا اعلان

یکم اکتوبر 2022 سے ایم1 کیٹگری کی سبھی گاڑیوں میں 6 ایئربیگس کو لازمی کیے جانے کی تجویز تھی، لیکن اب اس کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کار میں مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے 6 ایئربیگس کو لازمی قرار دینے کا عزم ظاہر کیا تھا اور اس سلسلے میں یکم اکتوبر 2022 سے قانون نافذ کیے جانے کی تیاریاں بھی چل رہی تھیں۔ لیکن اب مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاروں میں 6 ایئربیگس کو کرنے کی تاریخ کو آگے بڑھا کر یکم اکتوبر 2023 کر دیا گیا ہے۔ یعنی ایک سال بعد سبھی کاروں میں 6 ایئربیگس دیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے گلوبل سپلائی چین کی دقتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر 2022 سے ایم1 کیٹگری کی سبھی گاڑیوں میں 6 ایئربیگس کو لازمی کیے جانے کی تجویز تھی۔ سڑک حادثات میں اموات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس طرف قدم بڑھایا گیا ہے، لیکن ابھی اس قانون کے نفاذ میں ایک سال کا مزید انتظار کرنا ہوگا۔


بہر حال، کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر نتن گڈکری نے ایک دل جیت لینے والی ویڈیو شیئر کی تھی۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک منٹ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک والد اپنی نو شادی شدہ بیٹی اور داماد کو وداعی دے رہا ہے۔ یہاں پولیس اہلکار کا کام کرنے والے اداکار اکشے کمار والد سے پوچھتے ہیں کہ اگر وہ انھیں ایسی کار میں وداع کرتے ہیں تو انھیں ضرور رونا چاہیے۔ پھر دلہن کے والد اپنی ہائی-اینڈ کار کی خصوصیات کے بارے میں بتاتا ہے۔ پھر جب گاڑی کے ایئربیگس کے بارے میں والد سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ مایوس نظر آتے ہیں۔ اور پھر وہ وداعی کے دوران ہی گاڑی کو 6 ایئربیگس والی گاڑیوں سے بدل دیتے ہیں۔ سڑک حادثوں کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے تیار اس ویڈیو کی لوگوں نے خوب تعریف کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔