مافیا عتیق احمد سے خالی کرائی گئی زمین پر ’بھگوا گھر‘ بن کر تیار، 6 جون کو نکالی جائے گی لاٹری

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 1731 اسکوائر میٹر میں تیار کرائے جا رہے 76 فلیٹوں کے لئے مجموعی طور پر 6071 لوگوں نے درخواست جمع کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عتیق احمد کی فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

عتیق احمد کی فائل تصویر / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

مافیا عتیق احمد کے قبضہ والی ایک زمین لوکر گنج میں کچھ عرصہ پہلے خالی کرائی گئی تھی۔ اس زمین پر کئی گھر بن کر تیار ہیں اور 6 جون، یعنی منگل کے روز لاٹری نکالی جائے گی جس میں پتہ چلے گا کہ نو تعمیر یہ گھر کسے دیا جائے گا۔ قابل ذکر بات ہی ہے کہ ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے تحت تیار اس عمارت کو بھگوا رنگ سے رنگوایا گیا ہے۔ اس کے صدر دروازے پر بھی بھگوا رنگ چڑھایا گیا ہے۔ اس ’بھگوا گھر‘ میں کون لوگ رہیں گے، یہ لاٹری نکلنے کے بعد ہی پتہ چل پائے گا۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دسمبر 2021 میں فلیٹوں کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کیا تھا۔ پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 1731 اسکوائر میٹر میں تیار کرائے جا رہے 76 فلیٹوں کے لے مجموعی طور پر 6071 لوگوں نے درخواست کی ہے۔ فلیٹ کی تعمیر کا کام پورا ہو چکا ہے اور لاٹری نکلنے کے بعد معاشی طور سے کمزور لوگوں کا خود کی رہائش کا خواب پورا ہو جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تیار ان 76 فلیٹس کے لیے آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 31 جولائی 2022 تک تھی۔ درخواست کے بعد فی فلیٹ تقریباً 80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ایسے میں کس درخواست دہندہ کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوگا، یہ پی ڈی اے (پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے ذریعہ لاٹری نکالے جانے کے بعد ہی صاف ہو سکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔