جودھ پور ہائی کورٹ نے پیپر لیک کیس میں ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کی درخواست کو کیا قبول

تفتیش کے بعد دونوں مقدمات میں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن کورٹ نمبر 1 ادے پور نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

راجستھان ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
راجستھان ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ادے پور: جودھ پور میں راجستھان ہائی کورٹ نے پیپر لیک معاملے میں ملزمین کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کے لئے دائر درخواست کو قبول کر لیا اور ملزمین کے خلاف نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس کمار شرما نے بتایا کہ گزشتہ 24 دسمبر کو آر پی ایس سی کے ذریعہ منعقدہ سیکنڈ گریڈ کے امتحان کے سوشل سائنس کے پہلے پیپر کو امتحان سے قبل لیک کرنے والوں کے خلاف پولیس اسٹیشن سکھر اور پولیس اسٹیشن بیکریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفتیش کے بعد دونوں مقدمات میں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن کورٹ نمبر 1 ادے پور نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہونے اور اس میں چین سے جڑے بچولیوں اور مرکزی ملزم تک جس نے پیپر آؤٹ کرایا، اس تک پہنچنا ضروری ہے اور نقل گروہ ، سسٹم کو توڑنے، کڑی سے کڑی جوڑنے کے لئے ملزمان کے ضمانتی مچلکے مسوخ کرانے کے لئے بدھ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی مکیش سنکھلا اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی چندرشیل ٹھاکر ادے پور کی جانب سے ہائی کورٹ جودھ پور پہنچے۔


 دونوں معاملوں میں ایڈیشنل سیشن کورٹ نمبر 01 ادے پور نے ملزم کی طرف سے قبول کی گئی ضمانت کی منسوخی کے لیے ریاستی وکیل کے ذریعے عرضی پیش کی۔ جس پر ہائی کورٹ نے دونوں مقدمات میں گرفتار ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔