ملک میں کورونا وبا کا اثر کم ہوا، فعال کیسز 3 لاکھ سے نیچے

منگل کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ75 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

کورونا وائرس / Getty Images
کورونا وائرس / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: جان لیوا اورمہلک ترین ’کووڈ19- ‘ کورونا وائرس کی نئی قسم سے دنیا بھر میں تشویش میں اضافہ کے درمیان ہندوستان میں کووڈ- 19 کے مریضوں کی رفتار کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر تین لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔ اس وبا کے سست ہونے کی رفتار کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی مہینوں کے بعد جان لیوا وائرس کے یومیہ کیسز 20000 سے کم ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی 500 کے نیچے رہ گئی ہے۔

منگل کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ75 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ اسی عرصے کے دوران 30376 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 96.36 لاکھ اور اس کی شرح 95.65 فیصد ہوگئی۔ فعال کیسز 11121 سے گھٹ کر 2.92 لاکھ رہ گئی اوراس کی شرح کم ہوکر 2.90 فیصد ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 301 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 146111 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اوڈیشہ، اروناچل پردیش اور آسام کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ اڈیشہ میں اسی عرصہ کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ یعنی 51 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 309 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 2801 ہوگئی ہے، جبکہ لگ بھگ 3.22 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین افراد کی ہلاکت کے ساتھ اس ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1839 ہوچکی ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں فعال کیسز کی تعداد 3274 عدد کی کمی واقع ہوئی، جبکہ 6053 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 60593 پر آگئی ہے جبکہ لگ بھگ 17.90 لاکھ سے زائد مریض اس جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 سے ریاست میں 55 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 48801 ہوچکی ہے۔ ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1098 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 4494 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب بھی 60670 فعال کیسز ہیں۔ کورونا کے 27 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2843 ہوگئی ہے۔ اس جنوبی ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 6.45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


قومی دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز میں لگاتار کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 893 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 9255 رہ گئی ہے۔ وہیں 27 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10304 ہوگئی۔ دہلی میں 5.98 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز496 سے گھٹ کر 14020 رہ گئے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12016 تک جا پہنچی ہے اور اب تک تقریباً 8.84 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں کمی کے ساتھ مجموعی تعداد 3992 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 7078 مریض ہلاک اور 8.67 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 423 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 16822 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 8212 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.50 لاکھ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست تامل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوکر 9495 رہ گئی ہے اور اب تک 11995 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.86 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسزکم ہوکر 6569 اوراب تک 1518 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.74 لاکھ سے زیادہ افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے فعال کیسز 16903 رہ گئے ہیں اور 9401 افراد ہلاک۔ ریاست میں اب تک 5.12 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5408 رہ گئی ہےاور جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.52 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5212 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 11054 رہ گئی ہے اور اب تک 2.17 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3901 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں 16060 فعال کیسز ہیں اور 2.49 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 3199 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں 11625 فعال کیسز ہیں اور 4241 مریض ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 2.20 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ بہارمیں ایکٹیو کیسز 4991 رہ گئے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے 1358 افراد ہلاک ہوئے ہیں اب تک اس ریاست میں 2.40 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک میں جان لیوا وبا کوروناوائرس سے ریاست ہریانہ میں 2832، راجستھان میں 2626، جموں وکشمیر میں 1844، اتراکھنڈ میں 1426، آسام میں 1020، جھارکھنڈ میں 1011، ہماچل پردیش میں 885، گوا میں 723، پڈوچیری میں 627، تری پورہ میں 380، منی پور میں 337،چنڈی گڑھ میں310، میگھالیہ میں 134، لداخ میں 125، سکم میں 124، ناگالینڈ میں 73، انڈمان اور نکوبار جزائرمیں 62، اروناچل پردیش میں 62، میزورم میں 56 اوردادرنگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔