سپریم کورٹ میں ہوگی آئندہ ہفتے حجاب معاملے کی سماعت

ازیں ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے عدالت عظمیٰ کی اس بنچ پر زور دیا کہ وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ائر درخواستوں کی جلد سماعت کرے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ وہ حجاب تنازعہ پر کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف درخواستوں پر اگلے ہفتے سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ’’ہم نے اس معاملے کو اگلے ہفتے سماعت کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

قبل ازیں ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے عدالت عظمیٰ کی اس بنچ پر زور دیا کہ وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی جلد سماعت کرے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اسے اگلے ہفتے کی فہرست میں ڈال رہے ہیں، اس معاملے کو سماعت کے لیے رکھا جائے گا۔


پرشانت بھوشن نے کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی ہٹانے سے انکار کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ بہت پہلے درج کیا گیا تھا۔ طالبات کی تعلیم کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ اس معاملے سے متعلق دائر درخواستوں کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔