راہل کی سزا معطل کرنے سے انکار کرنے والے گجرات ہائی کورٹ کے جج کے تبادلے کی سفارش

سپریم کورٹ کالجیم نے گجرات ہائی کورٹ کے 4 ججوں کے تبادلے کی سفارش کی ہے جن میں وہ جج بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں سزا معطل کرنے سے انکار کر دیا تھا

<div class="paragraphs"><p>گجرات ہائی کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

گجرات ہائی کورٹ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

احمد آباد: سپریم کورٹ کے کالجیم نے گجرات ہائی کورٹ کے چار ججوں کے تبادلے کی سفارش کی ہے جن میں وہ جج بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں سزا معطل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

'مودی کنیت' ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کے خلاف ٹرائل کورٹ کی دو سال کی قید کی سزا کو برقرار رکھنے والے جسٹس ہیمنت پراچک کو بہار کے پٹنہ ہائی کورٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جسٹس سمیر دوے کا تبادلہ راجستھان ہائی کورٹ، جسٹس اے وائی کوگجے کا تبادلہ اتر پردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ اور جسٹس گیتا گوپی کا تبادلہ تمل ناڈو میں مدراس ہائی کورٹ کے لیے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں کالجیم جس میں جسٹس ایس کے کول، سنجیو کھنہ، بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت شامل ہیں۔ مزید برآں، سپریم کورٹ کالجیم نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ سے جسٹس سی مانویندر ناتھ رائے اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے جسٹس اونیش جھنگم کو گجرات منتقل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔