حکومت کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک ہنگامی روڈ میپ پیش کرے: پی ڈی پی

پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ لوگ بجا طور پر سوالات کر رہے ہیں اور ان کے جوابات کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ انتظامیہ نے مسافروں کے قواعد و ضوابط کے متعلق ہدایات پر اچھی طرح سے عمل نہیں کیا ہے۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کیسز میں ہو رہے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر ایک ہنگامی روڈ میپ پیش کرے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ لوگ بجا طور پر سوالات کر رہے ہیں اور ان کے جوابات کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ انتظامیہ نے مسافروں کے قواعد و ضوابط کے متعلق ہدایات پر اچھی طرح سے عمل نہیں کیا ہے۔

پی ڈی پی نے ہفتے کو اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'لوگ بجا طور پر سوالات اٹھا رہے اور ان کے جوابات کا مطالبہ کر ہے ہیں کیونکہ انتظامیہ مسافروں کے قواعد و ضوابط کے متعلق ہدایات پر اچھی طرح عمل پیرا نہیں ہوئی۔ حکومت کو ایک ہنگامی روڈ میپ پیش کرنا چاہیے۔ لوگ بیوروکریسی کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں'۔


بتا دیں کہ ملک بھر کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز اور اموات میں روز افزوں ہوش ربا اضافہ درج ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے کورونا کی اس دوسری لہر کی روک تھام کے لئے یونین ٹریٹری میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کے تحت بازاروں میں صرف پچاس فیصد دکانیں ہی کھلتی ہیں اور مسافر بردار گاڑیوں کو بھی پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ تاہم سیاحتی سرگرمیاں جاری رکھی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */